کراچی میں مفت راشن لینے ہوئے بھکدڑ مچنے سے 12 افراد جان بازی ہار گئے
جاگو حکمرانوں ، دنیا کی حوس میں موت بھول چکے ہو
- Advertisement -
کراچی سائٹ ایریا میں ایک نجی فیکٹری میں راشن اور زکوٰۃ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 9 خواتین اور 3 بچوں سمیت 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اموت کے واقعہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر لیاگیا ۔
کراچی کی ایک نجی فیکٹری میں بھگدڑ مچنے سے 12 افرادکی اموات کے واقعہ کا مقدمہ سائٹ اے تھانے میں درج کر لیا گیا۔
- Advertisement -
جیو نیوز کے مطابق پولیس کے مطابق مقدمہ فیکٹری مالک اور دو منیجر سمیت 9 افراد کے خلاف درج کیا گیا۔
مقدمےمیں لاپرواہی اور غفلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں،متن کے تحت فیکٹری انتظامیہ نے زکوٰۃ تقسیم کے حوالے سے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو لاعلم رکھا، زکوٰۃ تقسیم کے دوران چوکیدار نے مین گیٹ کے ساتھ چھوٹا گیٹ کھولا تو خواتین اور بچے اندر داخل ہوئے تو بھگدڑ مچ گئی۔
مقدمے میں نامزد ملزموں میں سے تاحال 8 ملزم گرفتار ہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے واقعہ کی تفتیشی رپورٹ تیار کرلی۔
رپورٹ کے مطابق فیکٹری انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ سے این او سی بھی حاصل نہیں کیا تھا،زکوٰۃ تقسیم کے وقت ہجوم فیکٹری کے اندر تھا، فیکٹری کا گیٹ بھگدڑ کے وقت بند تھا،فیکٹری میں پانی بھی جمع تھا۔ اے ڈی سی ون کیماڑی نے رپورٹ کمشنر کراچی کو ارسال کر دی۔
- Advertisement -