ٹیکنالوجی ، کاروباری اور سٹارٹ اپ خبریں

مشکل گھڑی میں پاکستان ترکیہ کے ساتھ کھڑاہے ، ہر پاکستانی ترک بھائیوں کی مدد کا خواہاں ہے

ترک سفیر نے پاکستانیوں کو سراہا کہ وہ دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں

55

- Advertisement -

ترک سفیرمہمت پاچاجی نے کہاہے کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ کھڑاہے، ہرپاکستانی ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی مدد کر رہا ہے، پاکستانی بھائیوں اوربہنوں ۔ کی دعاؤں، نیک خواہشات سےترکیہ جلد تعمیرنو کی جانب گامزن ہوگا، پاکستانی ریسکیوحکام نے 137 گھنٹے بعد ایک 10 سالہ بچے کو زندہ بچایا

پاکستان آرمی نے کئی افراد کی زندگیاں بچانے میں کلیدی کردار اداکیاہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ترک سفارت خانے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں 6 فروری کو الصبح 7.8 شدت کا تباہ کن زلزلہ آیا،پہلےزلزلے کے 9 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ۔آیا

- Advertisement -

زلزلے کے باعث 11 صوبے، 13 ملین افراد شدید متاثر ہوئے،ترکیہ میں گزشتہ صدی کے بعد حالیہ زلزلہ انتہائی تباہ کن اورغیرمعمولی تھا،ترکیہ میں 41 ہزارسے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں،گزشتہ روزبھی 6.4 شدت کا زلزلہ آیاجس میں 6 افراد جاں بحق ہوئے

،2 لاکھ 50 ہزارامدادی کارکن اس وقت زلزلہ زدہ علاقوں میں بچاؤ اورامداد کا کام کررہے ہیں،اب تک 102 ممالک نے امداد کی پیشکش کی،زلزلہ زدہ علاقوں میں 59 ممالک امدادی کارروائیوں کاحصہ ہیں،تلاش اوربچاؤ کے 5ہزار ماہرین ترکی میں امدادی کاموں میں مدد دے رہے ہیں

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.