دنیا کے مشہور برانڈ میکڈونلڈز کے برگر میں چوہوں کی مینگنیاں ملنے پر جرمانہ عائد کیا گیا
- Advertisement -
مشہور فاسٹ فوڈ برانڈ میکڈونلڈز کی مشرقی لندن برانچ کے برگر میں چوہے کی مینگنیاں نکل آنے کے بعد ریسٹورینٹ کو بند کرکے بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔ ان ممکالک میں صحت عامہ کے اصولوں پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فاسٹ فوڈ ریسٹورینٹ کے ڈرائیو تھرو کسٹمر نے برگر کا آرڈر دیا، برگر ملنے کے بعد جب کھانے کے لئے کھول کے دیکھا اور اس میں چوہے کی مینگنیاں ( فضلے کے ذرات ) نکل آئے جس کے بعد صارف نے اس کی شکایت فوڈ اتھارٹیز کو کردی تھی۔
پاکستان میں 2 کروڑ 20 لاکھ نوجوان رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کے منتظر ہیں
اس شکایت کے بعد صحت عامہ کے حکام نے ریسٹورینٹ پر چھاپہ مارا تو چوہوں کے انفیکشن کا انکشاف ہوا، اس صورتحال کو حکام کی جانب سے خطرناک قراردیا گیا۔ بعد ازاں حکام نے صحت عامہ کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر فاسٹ فوڈ چین پر 4 لاکھ 75 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا جب کہ فاسٹ فوڈ چین کی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں معافی بھی مانگی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 2021 میں بھی اسی فاسٹ فوڈ برانچ کے کھانے میں چوہے کی مینگنیاں نکل آنے پرصحت عامہ کے حکام نے ریسٹورینٹ پر چھاپہ مارا تھا۔
اس چھاپے کے دوران ریسٹورینٹ کے کوکنگ سیکشن، فاسٹ فوڈ کی تیاری کے لیے مختص کمرے، کھانا گرم کرنے کے سامان حتیٰ کہ کھانے پکانے کی اشیاء کے ڈبوں میں بھی بڑی تعداد میں چوہوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔
- Advertisement -
برطانیہ میں مشرقی لندن میں صحت کے حکام نے میکڈونلڈز کی ایک برانچ میں چوہوں کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کا انکشاف کردیا اور اس صورتحال کو صحت عامہ کے لیے ایک "واضح خطرہ” قرار دیا ہے۔
فاسٹ فوڈ ریستوران "میکڈونلڈز” کی ایک برانچ کو اس وقت 5 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ کیا گیا جب گاہک نے برگر میں چوہوں کے فضلے کے ذرات دیکھے اور شکایت کی تو ریسٹورنٹ میں بڑے پیمانے پر چوہوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ 5 لاکھ پاؤنڈ 6 لاکھ 25 ہزار ڈالر بنتے ہیں۔ صحت حکام نے اسے صحت عامہ کے خطرناک قرار دیا۔ گاہک، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، نے مشرقی لندن کے لیٹن اسٹون میں موٹرسائیکلوں کے آرڈرنگ سلاٹ سے آرڈر کرنے کے بعد اپنے برگر کے ریپر کے اندر چوہوں کی مینگنیاں موجود تھیں۔
- Advertisement -