روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پارپاکستانیوں کی ترسیلات زر کاحجم 5.686 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
جنوری کے مہینے میں سمندر پارپاکستانیوں نے مزید 13ہزار 663 اکائونٹس کھولے
- Advertisement -
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پارپاکستانیوں کی ترسیلات زر کاحجم 5.686 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری کے مہینے میں سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے 110 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا جس کے بعد ان اکائونٹ کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر 5.686 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق جنوری کے مہینے میں سمندر پارپاکستانیوں نے مزید 13ہزار 663 اکائونٹس کھولے جس کے بعد روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے کھاتہ داروں کی تعداد 524822 ہو گئی ہے۔
- Advertisement -
اعدادوشمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کاحجم 3.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ روایتی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سمندر پاکستانیوں نے اب تک 1.800 ارب ڈالر، اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 1.779 ارب ڈالر اور پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 48 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق جنوری کے مہینے میں سمندر پار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعے مجموعی طورپر 72 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے
- Advertisement -