انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کراچی نے سالانہ جاب فیئر2023 کا انعقاد کیا
جاب فیئر میں 100 سے زائد کمپنیوں کے سینئر نمائندوں اور 6 ہزار سے زائد طالب علموں کی شرکت
- Advertisement -
کراچی: انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (آئی او بی ایم) نے گریجویشن کرنے والے طالب علموں کو ملازمتوں کے حصول میں سہولت کی فراہمی کے کے لئے حال ہی میں سالانہ کیرئیر فیئر 2023 (Annual Career Fair 2023) کا انعقاد کیا جس کی بدولت انہیں اپنے کیرئیر میں آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔ اس نمائش میں وسیع شعبوں سے تعلق رکھنے والی 100 سے زائد کمپنیوں کے سی ای اوزاور ایچ آر ڈائریکٹرز سمیت سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر طالب علموں کو کمپنیوں کے سینئر حکام سے ملاقات کا موقع ملا۔ اس موقع پر طالب علموں نے مختلف شعبہ جات میں اپنے پیشہ ورانہ کیرئیر کی ترقی کے لئے کمپنیوں کے نمائندوں کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا براہ راست مظاہرہ پیش کیا۔
رواں سال یہ کیرئیر نمائش صف اول کے برانڈز بشمول ڈالڈا، شان، میزان بینک، ویو ٹیک اور نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے اسپانسر کی جارہی ہے جس میں المنائی اور 6 ہزار سے زائد طالب علموں کو انٹرن شپس اور جاب انٹرویوز کے مواقع میسر آئے۔
آئی او بی ایم کیرئیر فیئر ایک سالانہ جاب نمائش ہے جو گریجویشن کرنے والے طالب علموں اور کمپنیوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی ہے اور جہاں انہیں ملازمت کے بہتر مواقع پیش کئے جاتے ہیں۔ رواں سال یہ کیرئیر نمائش صف اول کے برانڈز بشمول ڈالڈا، شان، میزان بینک، ویو ٹیک اور نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے اسپانسر کی جارہی ہے جس میں المنائی اور 6 ہزار سے زائد طالب علموں کو انٹرن شپس اور جاب انٹرویوز کے مواقع میسر آئے۔ یہ جاب فیئر ملازمت کے خواہش مندوں کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم کے طور پر سامنے آئی ہے، چاہے وہ اپنا پیشہ ورانہ سفر کا آغاز کریں یا پھر ترقی کے پیش نظر بہتر مواقع کے ساتھ جاب تبدیل کرنے کے خواہاں ہوں۔
- Advertisement -
آئی او بی ایم کے چانسلر بشیر جان محمد نے سالانہ کیرئیر فیئر 2023 پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، ”آئی او بی ایم ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جو پیشہ ورانہ ترقی کے اعتبار سے طالب علموں کو مستحکم بنیاد فراہم کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ صرف یہی نہیں، ہم بہترین معیار کی تعلیم فراہم کرنے پر اپنی توجہ مرکوز رکھتے ہیں،بلکہ ایک ایسے ادارے کے طور پر اپنی مسلسل خدمات پیش کررہے ہیں جس کے ذریعے طالب علموں کو اپنے مطلوبہ کاروباری اداروں کے ساتھ موثر انداز سے جڑنے میں مدد ملتی ہے۔ ”
اس موقع پر آئی او بی ایم کے پریذیڈنٹ طالب کریم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "اس سالانہ کیرئیر نمائش کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ کمپنیاں مناسب ٹیلنٹ تلاش کرسکیں اور طالب علم اپنے کیرئیر کے اگلے مرحلے کے دوران کاروباری دنیا میں داخل ہوسکیں۔”
رواں سال کیرئیر فیئر 2023 آئی او بی ایم کے کانوکیشن گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ اس کیرئیر نمائش میں طالب علموں کو موقع پر ہی کمپنیوں کے ساتھ انٹرویو کے مواقع میسر آئے جبکہ متعدد کاروباری اداروں کے سینئر ٹیم ممبرز کے ساتھ کیرئیر کونسلنگ سیشنز بھی منعقد کئے گئے۔
- Advertisement -