پاکستان کے کس صوبے اور علاقے کے لوگ کونسی موسیقی پسند کرتے ہیں، پسندیدہ گلوکار کون ہے، اسپاٹیفائی نے دلچسپ حقائق پیش کردئیے
اسپاٹیفائی نے ملک میں صوبائی سطح پر سامعین کی دلچسپی سے متعلق حقائق پیش کردیئے
- Advertisement -
کراچی، 23 فروری، 2023۔ عالمی میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم، اسپاٹیفائی (Spotify) نے پاکستان میں اپنے دو سال کی تکمیل پر میوزک کے حوالے سے دلچسپ اعداد و شمار پیش کئے ہیں اور صوبائی بنیاد پر سامعین کی دلچسپی کو سامنے لایا ہے۔ پاکستان کے تمام صوبوں میں عاطف اسلم سب سے مقبول گلوکار ہیں اور اس پورے عرصے کے دوران وہ سب سے زیادہ اسٹریمنگ والے لوکل آرٹسٹ رہے۔ اسپاٹیفائی کی جانب سے ملک بھر میں شائقین میوزک کیلئے منفرد انداز سے ان اعداد و شمار کو پیش کیا گیا ہے۔
سندھ میں ویسے تو عاطف اسلم سب سے زیادہ اسٹریمنگ والے مقامی گلوکار ہیں۔ لیکن ان کے بعد ینگ اسٹنرز، حسن رحیم، عاصم اظہر اور عبدالحنان ٹاپ 5 لوکل آرٹسٹ کی لسٹ میں شامل ہیں۔ گیتوں کے اعتبار سے کراچی اور حیدرآباد میں ابھی تک سب سے زیادہ اسٹریمنگ والا گیت ‘پسوڑی’ ہے جبکہ سکھر میں یہ سنا جانے والا پانچویں نمبر کا گیت ہے۔
اسپاٹیفائی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک بار پھر میوزک روایتی سرحدوں سے باہر نکل گیا ہے اور کنگ کے گیت ‘تو آکے دیکھ لے’ کی کراچی اور حیدرآباد میں دوسرے نمبر پر اسٹریمنگ ہے۔ اسی طرح، عبدالحنان اور روالیو کا گیت ‘ارادے’ اور ‘بکھرا’ چارٹ ٹاپرز میں شامل ہیں۔ کراچی و حیدرآباد کی ٹاپ 5 فہرست میں اے پی دھیلون کا گیت ‘ایکسکیوسز’ اور کیفی خلیل کا گیت ‘کہانی سنو 2.0 ‘شامل ہیں۔
ویسے تو پورے پاکستان میں ‘پسوڑی’ گیت سب سے زیادہ پسند کیا گیا لیکن یہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، اسلام آباد، لاہور، ملتان اور سیالکوٹ میں ٹاپ 5 اسٹریمنگ والے گیتوں میں بھی شامل ہے۔ پنجاب کے زیادہ تر شہروں میں ٹاپ 5گانوں کی لسٹ کے دیگر گانوں میں اے پی دھیلون کے گیت ‘ایکسکیوسز’، ‘ان سین ‘اور گیت’ ‘295 اور ‘بکھرا ‘شامل ہیں۔
- Advertisement -
مقامی گیتوں میں کیفی خلیل کا گیت ‘کہانی سنو 2.0 ‘ سے لوگوں کی پسندیدگی بھرپور رہی ہے۔ فیصل آباد، گوجرانولہ، اسلام آباد، لاہور، ملتان اور سیالکوٹ میں یہ ٹاپ 5 گیتوں میں شامل ہے۔ صوبے بھر میں عاصم اظہر کا گیت ‘غلط فہمی ‘، ینگ اسٹنرز کا گیت ‘گمان’ اورعبدالحنان کے گیت ‘بکھرا’ اور ‘ارادے’ ٹاپ 5کی فہرست میں شامل ہیں۔
مقامی گلوکاروں میں سب سے زیادہ سنے جانے والوں میں عاطف اسلم سرفہرست ہیں۔ ان کے بعد ینگ اسٹنرز، پھر نصرت فتح علی خان، حسن رحیم، اور راحت فتح علی خان شامل ہیں۔
عاطف اسلم بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی سب سے زیادہ اسٹریمنگ والے مقامی گلوکاروں میں سرفہرست ہیں۔ خیبرپختونخوا میں عبدالحنان دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ انکے بعد ینگ اسٹنرز، نصرت فتح علی خان اور عاصم اظہر بالترتیب ٹاپ 5 فہرست میں شامل ہیں۔ بلوچستان میں عاطف اسلم اور ینگ اسٹنرز کے بعد عاصم اظہر تیسرے نمبر پر اسٹریم کئے جانے والے گلوکار ہیں۔ راحت فتح علی خان اور عبدالحنان صوبے میں سب سے زیادہ اسٹریمنگ والے مقامی گلوکاروں کی فہرست میں چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایوا بی کے گیت ‘کانا یاری ‘کو بہت زیادہ سنا گیا جبکہ دونوں صوبوں میں سب سے زیادہ اسٹریم کئے جانے والے دیگر گانے وہی ہیں جو پنجاب کے سامعین سن رہے ہیں۔
اسپاٹیفائی کے ان اعداد و شمار میں ایک حیرت انگیز بات جو سامنے آئی ہے، وہ یہ ہے کہ میوزک کی صنف کے-پاپ (K-pop) کے لئے سامعین میں ناقابل یقین پسندیدگی پائی جاتی ہے ۔ کورین بینڈ بی ٹی ایس (BTS) خاص طور پر سندھ، آزاد جموں و کشمیر اور بلوچستان میں سب سے زیادہ اسٹریمنگ والے ٹاپ 5 گلوکاروں میں شامل ہے۔ اسلام آباد، گوجرانوالہ، حیدرآباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت تمام شہروں میں نوجوانوں کے اس بینڈ سے بے پناہ محبت کا اظہار کیا گیا۔ سکھر میں سب سے زیادہ اسٹریم کئے جانے والے پانچ گانوں میں سے تین گیت کے پاپ صنف کے شامل ہیں۔
پاکستان میں لوگوں کا یہ رجحان میوزک میں تنوع کی نشاندہی کرتا ہے، جسے میوزک اسٹریمنگ سروس سامعین کو تلاش کرنے میں سہولت فراہم کررہی ہے۔ اس دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کہ سامعین کس طرح سے اپنی دلچسپیاں تبدیل کر رہے ہیں، بالخصوص جب پاکستان میں میوزک کے استعمال کی بات آتی ہے۔ اسی طرح، پاکستان میں ‘یٹ ٹو کم، ‘ڈریمرز’، فیفا قطر ورلڈ کپ 2022 کا آفیشل گیت اور ‘ڈائنامائیٹ’ جیسے گیت ملک کے معروف کے پاپ گیتوں میں شامل ہیں۔
- Advertisement -