سال 2023 میں میوسک سامعین رجحانات اور دلچسپی کیا ہونگی، اسپاٹیفائی سامنے لے آیا
- Advertisement -
بین الاقوامی آڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم،اسپاٹیفائی سال 2023 کے دوران سامعین کے رجحانات اور دلچسپی اسپاٹیفائی موڈز (Moods) کے ذریعے سامنے لے آیا ہے۔ عالمی سطح پر سامعین میں رواں سال اعتماد(Confidence)، حوصلہ (Motivation)اور کارکردگی (Productivity)صف اول کے رجحانات نظر آرہے ہیں۔ اسی طرح، پاکستانی سامعین میں اعتماد، لطف اور حوصلہ کے رجحانات میں قابل ذکر طور پر دلچسپی نظر آئی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سال 2023 کے باقی عرصے میں بھی یہی رجحان جاری رہے گا۔
اسپاٹیفائی نے اپنی مہم (Wrapped 2022) کی شاندار کامیابی کے بعد میوزک پلیٹ فارم کے استعمال پر مبنی رجحانات ظاہر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ پاکستان میں سامعین سال 2023 کے سرفہرست رجحانات میں اسی طرح میوزک اسٹریمنگ سروس کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے مقامی سامعین میں اعتماد(Confidence)، لطف (Joy)اور حوصلہ افزائی (Motivation)جیسے رجحانات سامنے آنے سے سال 2023 میں انکے مثبت رویوں کی جانب نشاندہی ہورہی ہے۔
- Advertisement -
پاکستانی سامعین کی جانب سے اعتماد کے موڈز میں مائلی سائرس کا گیت فلاورز(Flowers)، ڈیمی لواٹو کا گیت کانفیڈنٹ (Confident) اور ڈوجا کیٹ کا گیت باس بچ (Boss Bitch) ایسے تین صف اول کے گیت ہیں جس میں لوگوں کی دلچسپی کا رجحان نظر آیا ہے۔ اسی طرح، حوصلہ افزائی کے موڈز میں سیا کا گیت ان اسٹاپ ایبل(Unstoppable)، ایماجن ڈریگنز کا گیت بیلیور (Believer)اور بیب ریکزاکا گیت آئی ایم گڈ (بلیو) (I’m Good (Blue))سامنے آرہے ہیں۔ کارکردگی کے موڈز میں سیزا (ایس زیڈ اے) کا گیت گڈ ڈیز(Good Days)، آریانا گرانڈ کا گیت سکسیس فل (Successful)اور مائلی سائرس کا گیت وی کانٹ اسٹاپ (We Can’t Stop)پیش پیش ہیں۔
اسپاٹیفائی پاکستان کے فیس بک (@SpotifyPakistan) اور انسٹاگرام (@SpotifyPakistan) پیجز وزٹ کرکے مزید تفصیلات ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔
- Advertisement -