ٹیکنالوجی ، کاروباری اور سٹارٹ اپ خبریں

پاکستان میں اسپاٹیفائی کے 2 سال مکمل ہونے پر موسیقی کے شائقین سے متعلق دلچسپ اعداد و شمار جاری کردیئے

راحت فتح علی خان، عظیم گائیک نصرت فتح علی خان، شفقت امانت علی اور علی سیٹھی سب سے زیادہ اسٹریم کیا گیا

87

- Advertisement -

کراچی، 21 فروری، 2023۔ عالمی میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم، اسپاٹیفائی (Spotify) سال  2021کے دوران پاکستان میں داخل ہوا اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ اب سال 2023 میں یہ پچھلے دو سالوں کے دوران مقامی میوزک انڈسٹری میں بڑی تبدیلیوں کی کامیابی منا رہا ہے۔ ملک میں فریش ٹیلنٹ کے ساتھ ساتھ صف اول کی خواتین گلوکاراؤں کو نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈز پر پیش کرنے کے ساتھ اسپاٹیفائی نے ملکی و بیرون ملک پاکستانی میوزک کو ازسرنو نکھارا ہے۔ اس کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران میوزک ایکسپورٹس میں 217 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا جاچکا ہے۔

اپنی دوسری سالگرہ کے موقع پر اسپاٹیفائی سامعین کے استعمال سے متعلق دلچسپ اعداد و شمار سامنے لایا ہے جس میں گیت، گلوکار اور صنف کی رسائی سے متعلق معلومات شامل ہیں اور یہ معلومات صرف ملکی سطح پر ہی میسر نہیں ہیں بلکہ اس سے عالمی سطح پر بھی استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران اسپاٹیفائی کے ذریعے عاطف اسلم کا میوزک بیرون ملک سب سے زیادہ پسند کیا گیا۔ راحت فتح علی خان، عظیم گائیک نصرت فتح علی خان، شفقت امانت علی اور علی سیٹھی ان اولین پانچ گلوکاروں کی فہرست میں شامل ہے جنہیں سب سے زیادہ اسٹریم کیا گیا اور گزشتہ دو سالوں کے دوران انکی بین الاقوامی رسائی میں غیرمعمولی اضافہ سامنے آیا۔

اسپاٹیفائی کی جانب سے فریش فائنڈز کا سلسلہ متعارف کرایا گیا۔ یہ بنیادی طور پر پلے لسٹ کلیکشن ہے جس میں مختلف اصناف سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے گلوکاروں کی بہترین آواز کو عالمی سطح پر پہچان ملی۔ میوزک کیرئیر میں گمنامی کے شکار متعدد نوجوان گلوکاروں نے فریش فائنڈز کے ذریعے پہلی بار ملکی و عالمی سطح پر شائقین میوزک کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔ اس حوالے سے فریش فائنڈز پاکستان پر عبدالحنان پہلے گلوکار ہیں جن کے دو گیت ‘بکھرا’ اور ‘ارادے’ اسپاٹیفائی کے ٹاپ سانگز پاکستان چارٹ پر راج کرتے رہے ہیں۔ ان کا گیت ‘بکھرا’ اس پلے لسٹ پر حالیہ عرصے کے دوران پہلے نمبر پر پہنچ گیا جبکہ ان کا گیت ‘ارادے’ اسپاٹیفائی پاکستان چارٹس پر مسلسل ٹاپ تھری میں نظر آرہا ہے۔

ان گیتوں میں عبدالحنان کے ہمراہ روالیو مستقل ساتھی ہیں۔ یہ کوئی اچھنبے کی بات نہیں کہ انہوں نے اس لسٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی جس میں پہلے نمبر پر حسان اینڈ روشان رہے۔ ان کے علاوہ اس فہرست میں روزیو اور عزچغتائی ٹاپ فائیو میں شامل ہیں۔

صرف یہی نہیں،بلکہ اسپاٹیفائی نے مارچ 2022 کے دوران پاکستان میں خواتین موسیقاروں کے فروغ کے لئے ایکول پاکستان کا خصوصی پلیٹ فارم متعارف کرایا جس کے تحت ہر ماہ مقامی گلوکارہ کو اس مہینے کی ایمبیسڈر کے اعزاز سے نوازا جاتا ہے اور نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ڈیجیٹل بل بورڈ پر دنیا کے سامنے انہیں فخریہ انداز سے پیش کیا جاتا ہے۔

پاکستان کی پہلی گریمی اعزاز کی حامل عروج آفتاب سے لیکر شائے گل تک اور مشہور زمانہ گیت ‘پسوڑی’ کے ساتھ ساتھ اسپاٹیفائی ملک میں بعض خواتین گلوکاروں کے میوزک کیرئیر کیلئے بڑی تبدیلی کا باعث بنا ہے۔ میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے اعداد و شمار کے مطابق شائے گل تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والی نئی گلوکاراؤں میں سے ایک ہیں۔

پاکستان میں اپنے آغاز کے ساتھ ہی، اسپاٹیفائی میں ملک بھر میں میوزک کے شائقین نے بھرپور دلچسپی ظاہر کی۔ ڈیٹا دربار کے مطابق اس پلیٹ فارم پر لوگوں کی میوزک اسٹریمز مسلسل بڑھ رہی ہیں اور سال 2022 کے دوران پاکستان میں اسپاٹیفائی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ رہی۔ پاکستان میں اپنی دوسری سالگرہ کے موقع پر اسکے اعداد و شمار میں یہ بات سامنے آئی کہ ‘پسوڑی ‘مقامی سطح پر سب سے زیادہ اسٹریمنگ والا گیت رہا جس کے بعد ‘بکھرا’ اور ‘ارادے’ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ گزشتہ کئی مہینوں کے دوران کیفی خلیل کا گیت ‘کہانی سنو 2.0 ‘ملک میں چار مقامی گیتوں میں سرفہرست رہا۔ گلوکاروں میں عاطف اسلم سرفہرست رہے۔ ان کے بعد ینگ اسٹنرز، حسن رحیم، عبدالحنان اور عاصم اظہر سب سے زیادہ اسٹریمنگ والے صف اول کے پانچ گلوکاروں میں شامل ہیں۔

- Advertisement -

ٹاپ سانگز:

1۔ پسوڑی
2۔ ایکسکیوسز
3۔ بکھرا
4۔ تو آکے دیکھلے
5۔ ارادے

ٹاپ لوکل آرٹسٹس:

1۔ عاطف اسلم
2۔ ینگ اسٹنرز
3۔ حسن رحیم
4۔ عبدالحنان
5۔ عاصم اظہر
ٹاپ آرٹسٹس:
1۔ اریجیت سنگھ
2۔ اے پی دھیلون
3۔ پریتم
4۔ عاطف اسلم
5۔ گورندر گل

ٹاپ 5 فریش فائینڈز

1۔عبدالحنان
2۔ریوالیو
3۔حسان اینڈ روشان
4۔روزیو
5۔عزچغتائی

اسپاٹیفائی نے سال 2008 میں اپنے قیام کے بعد موسیقی کی سماعت کا انداز ہی تبدیل کردیا ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ تخلیقی گلوکاروں کو اپنا آرٹ پیش کرنے اور اربوں پرستاروں کو ان سے محظوظ کرنے کا موقع فراہم کرکے انسان کے تخلیقی فن کے امکانات سامنے لائے جائیں۔ آج دنیا کی سب سے مقبول آڈیو اسٹریمنگ سروس پر 80ملین سے زیادہ گیت ہیں جن میں 4.7ملین پوڈ کاسٹس بھی شامل ہیں جبکہ 180سے ممالک میں 489ملین یوزرز بشمول 200ملین سے زائد سبسکرائبرز کی اسکی کمیونٹی کا حصہ ہیں۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.