اسپاٹیفائی کی جانب سے ‘پکا ہٹ ہے’فلیگ شپ کے تحت پہلی بار پاکستان میں شائقین میوزک کیلئے تقریب موسیقی کا انعقاد
'پکا ہٹ ہے گگز' کی پہلی تقریب میں انرجی اور میوزک کے بہترین امتزاج کا احساس ہوتا ہے
- Advertisement -
لاہور: پاکستان میں آڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم، اسپاٹیفائی کے خصوصی پروگرام ‘پکا ہٹ ہے’ اور اسی نام کی پلے لسٹ جو کہ ٹاپ پلے لسٹوں میں بھی شامل ہے، کے تحت پاکستان میں پہلی بار ‘پکا ہٹ ہے گگز’ کے زیر اہتمام میوزک پرفارمنسزکا افتتاح ہوا ہے۔ اسکے پہلے شو میں عبدالحنان اور طحٰہ جی بھی شامل ہوئے۔ یہ دونوں دیگر ابھرتے ہوئے گلوکاروں میں شامل سب سے کم عمر ہیں جو اس خاص پلے لسٹ میں بھی شامل ہیں۔
عبدالحنان اور طحٰہ جی نے اپنی پرفارمنسز سے شائقین میوزک کو محظوظ کیا۔ اسپاٹیفائی کی یہ تقریب کولابس (COLABS) کے اشتراک سے منعقد کی گئی تھی جو اس وقت ملک کے سب سے بڑے اور باسہولت ورکنگ اسپیسز میں شمار ہوتا ہے اور تقاریب، ورکشاپس اور کانفرنسز کا صف اول کا پلیٹ فارم ہے۔ ‘پکا ہٹ ہے گگز’ کی پہلی تقریب میں انرجی اور میوزک کے بہترین امتزاج کا احساس ہوتا ہے جس میں مقامی سامعین کے لئے سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے گیتوں کی پلے لسٹ کو سراہا گیا ہے۔
جولائی 2022 میں متعارف ہونے والی ‘پکا ہٹ ہے ‘پلے لسٹ کو اب تک جو پسندیدگی حاصل ہوئی ہے،اس کی مثال نہیں ملتی۔ 8ماہ کی مدت کے دوران ہر گزرتے مہینے 90 فیصد مقبولیت کے اضافے کے ساتھ، آڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نے خاص طور پر ابھرتے ہوئے گلوکاروں کے لئے مقامی میوزک کے منظر نامے کو نئے انداز سے تشکیل دیا ہے۔
- Advertisement -
اسپاٹیفائی کے فریش فائنڈز کے پہلے مرحلے سے ہی عبدالحنان نے غیر معمولی دھنیں پیش کی ہیں جو باقاعدگی سے ٹاپ چارٹس میں سرفہرست ہیں۔ ان کے دو گیت،’بکھرا’ اور ‘ہارے’ اسٹریمنگ سروس پر سب سے زیادہ مقبول گیتوں میں شامل ہیں، جو پکا ہٹ ہے پلے لسٹ میں پہلے اور چوتھے نمبر پر بھی موجود ہیں۔ عبدالحنان خود بھی سب سے زیادہ اسٹریم ہونے والے گلوکار ہیں۔ اسی طرح، الیکٹرو پاپ کے ماہر طحٰہ جی کی درجہ بندی بھی بڑھ گئی ہے اور وہ حال ہی میں ملک میں ریڈار پروگرام کے آرٹسٹ بھی منتخب ہوئے ہیں۔ ان دونوں موسیقاروں نے مل کر اسپاٹیفائی کے لیے اسکی سب سے دلچسپ پلے لسٹ ‘پکا ہٹ ہے’ کے لیے ایک نئی شناخت متعارف کرانے میں شاندار کردار ادا کیا ہے۔
اسپاٹیفائی میں پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی سینئر ایڈیٹر رطابہ یعقوب نے کہا، ” پکا ہٹ ہے پلے لسٹ کو مقامی طور پر مقبول ترین گانوں کے لیے ون اسٹاپ شاپ کے طور پر متعارف کیا گیا۔ یہ اب ایک قوت بن گئی ہے جو نئے ٹیلنٹ، گانوں اور اصناف کو اجاگر کرکے پاکستان کی موسیقی کی صنعت میں ایسی بڑی تبدیلی لارہی ہے جسے سامعین پسند کرتے ہیں۔ اسے عوام کی بھرپور محبت اور توجہ مل رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس پلے لسٹ کو ایک نئی اور بہتر شناخت کی ضرورت تھی جسے ہم نے آج متعارف کیا ہے۔”
ملک کا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا گیت ‘کہانی سنو 2.0 ‘اس وقت پکا ہٹ ہے پلے لسٹ میں دوسرا ٹاپ گانا ہے جبکہ نہال نسیم کا گیت ‘بے قدرا’ اور اذان سمیع خان کے گیت ‘اک لمحہ’ کے ساتھ اس پلے لسٹ کے پانچ ٹاپ گیتوں کی فہرست مکمل ہوتی ہے۔
- Advertisement -