ٹیکنالوجی ، کاروباری اور سٹارٹ اپ خبریں

اسپاٹیفائی نے نتاشہ حمیرہ اعجاز کو 2023 کی دوسری ایکول پاکستان کی ایمبیسڈر منتخب کرلیا

اسپاٹیفائی کے ایکول پاکستان کی ایمبیسڈر منتخب

62

- Advertisement -

عالمی آڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم، اسپاٹیفائی کے ایکول پاکستان کے تحت نتاشہ حمیرہ اعجاز کو سال 2023 کی دوسری ایمبیسڈر بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ اعزاز پانے کے ساتھ وہ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں ایکول کے ڈیجیٹل بورڈ پر بھی جلوہ ہوئی ہیں۔ نتاشہ اعجاز، جنہوں نے سات سال کی کم سن عمر میں اپنے میوزک کے کیرئیر کا آغاز کیا، کا خوبصورت گیت ‘خود سے باتیں ‘ (Khud Se Batein)کو اسپاٹیفائی کے ایکول پاکستان کی پلے لسٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

نتاشہ کا سفر بطور گلوکار پی ٹی وی کے ساتھ شروع ہوا جب ان کی عمر سات سال تھی۔ تاہم، ان کا پہلا گیت ‘ٹوڈے از اے پلیس'(Today is a place)سال 2010 میں سامنے آیا اور اس طرح وہ میوزک انڈسٹری میں داخل ہوئیں۔ انکا میوزک کا سفر کامیابی کی بلندی پر گامزن ہے۔ انہوں نے نہ صرف اپنے پرستاروں کے لئے غیرمعمولی گیت تیار کئے بلکہ مشہور اینمیٹڈ فلم ‘اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور’ میں بھی اپنی صوتی خدمات پیش کیں۔

اس اہم اعزاز کے حصول پر نتاشہ حمیرہ اعجاز نے پرجوش انداز میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "میں نے کبھی نہیں سوچا کہ مجھے ایکول ایمبیسڈر کا اعزاز حاصل ہو گا۔ مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ میری آواز عالمی سطح پر اپنی پہچان بنا رہی ہے۔ میں جو کام کرتی ہوں وہ اسی لیے کرتی ہوں کیونکہ میں زندگی گزارنے کے کسی دوسرے طریقے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی۔ بلاشبہ، مجھے دنیا کے سامنے متعارف ہونے کا موقع ملنا اور اس کے ساتھ ساتھ دوسری گلوکار خواتین کی نمائندگی کرنا میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔”

- Advertisement -

نتاشہ کے بہت سے گیت عوام کو بڑے پسند ہیں جبکہ ان میں متعدد گانوں کو مقامی ایوارڈز کے لئے نامزد بھی کیا جاچکا ہے۔ ان گیتوں میں ‘ٹل دی اینڈ آف ٹائم’ (Till the end of time)اور ‘خواب’ (Khwab)دونوں انکی آواز کے جادو کا شاہکار ہیں۔ مزید برآں، انکے گیت، ‘گاڈ ان می’ (God in me) میں انکی اپنی کہانی کو دل چھولینے والے انداز میں پیش کیا گیا جس میں سامعین نے بھی دلچسپی دکھائی ہے۔

اس اہم اعلان پر اسپاٹیفائی کی سینئر ایڈیٹر برائے پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش، رطابہ یعقوب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "نتاشہ حمیرا میوزک انڈسٹری میں کافی عرصے سے قابل ذکر انداز سے موجود ہیں۔ انہوں نے میوزک کے اس سفر میں بہت سے ساتھی فنکاروں کو تعاون فراہم کیا ہے اور انکی حوصلہ افزائی کی ہے۔ ہم اسپاٹیفائی کے ایکول ایمبیسڈر کے طور پر انہیں منتخب کرنے پر بہت پرجوش ہیں، انہوں نے میوزک انڈسٹری میں خواتین کی یکساں شمولیت سے متعلق اپنی آواز پرُزور انداز سے پیش کی۔”

اسپاٹیفائی کا باضابطہ پلیٹ فارم، ایکول پاکستان ملک میں خواتین فنکاروں کو فروغ دیتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم شاندار مقامی ٹیلنٹ کو بین الاقوامی سطح پر پیش کرنے کے سلسلے میں اپنی پہلی سالگرہ کی تکمیل کے قریب ہے۔ اسپاٹیفائی پاکستان کے فیس بک (@SpotifyPakistan) اور انسٹاگرام (@SpotifyPakistan) پیجز وزٹ کرکے اس بارے میں مزید تفصیلات ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.