پی ٹی سی ایل نے ملک میں جامع آئی او ٹی سلوشنز متعارف کرانے کے لیے ووڈافون کے ساتھ اشتراک قائم کرلیا
صحت، تعلیم، آٹوموٹیو، ریٹیل، توانائی و یوٹیلیٹیز، شہروں، زراعت اور پاکستان کی صنعتوں جیسے
- Advertisement -
اسلام آباد۔ 02 مارچ 2023: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور ووڈافون(Vodafone) نے ٹیلی کام انڈسٹری کی صف اول کی ووڈا فون کی آئی او ٹی مصنوعات، خدمات اور سلوشنز کو پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرانے کے لیے تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ پی ٹی سی ایل اور ووڈافون اینڈ ٹو اینڈ یعنی جامع آئی او ٹی سروسز کا ایک مکمل مجموعہ تیار کرنے اور فراہم کرنے کے لئے تعاون کریں گے جس کا مقصد انٹرپرائز ڈیجیٹل صلاحیتوں کو مہمیز دیناا اور پاکستانی معاشرے کی ترقی کے لیے منسلک یعنی کنیکٹڈ خدمات کو اپنانے کی رفتار کو تیز کرنا ہے ۔
پاکستان جیسی مارکیٹ میں آئی او ٹی سلوشنز کو اپنانے میں کم لاگت کے ساتھ بہتر کارکردگی اور پیداواری صلاحیت کے حصول جیسے فوائد موجود ہیں۔ آئی او ٹی سلوشنز جدت طرازی کے ذریعے نئے کاروباری مواقع پیدا کرتے ہیں اور روایتی کاروباری آپریشن ماڈلز کو ڈیجیٹل تبدیلی کے راستے پر ڈال دیتے ہیں ۔ ووڈافون کی حیثیت انٹرنیٹ آف تھنگز میں ایک عالمی رہنما کی ہے ، جو 155 ملین سے زیادہ ڈیوائسز اور پلیٹ فارمز کو آپس میں جوڑتا ہے۔
اس موقع پر اظہار ِ خیال کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل اور یوفون کے گروپ چیف بزنس سلوشنز آفیسر، ضرار ہشام خان نے کہا کہ پی ٹی سی ایل پاکستان کا سب سے بڑا آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے والا ادارہ ہے جس کا نیٹ ورک ملک بھر میں بڑے پیمانے پر موجود ہے۔ ایک ٹیلی کام کمپنی ہونے کے ناطے، ہم ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس مقصد کے حصول کے لیے آئی او ٹی شعبے میں اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے صحت، تعلیم، آٹوموٹیو، ریٹیل، توانائی و یوٹیلیٹیز، شہروں، زراعت اور پاکستان کی صنعتوں جیسے مختلف شعبوں میں انقلاب لانے کے لیے وسیع تر تعاون کو فروغ ملے گا۔ اس سے تمام جغرافیائی علاقوں کے بہتر مستقبل کے لئے انہیں جدید آئی او ٹی ٹیکنالوجیزکے ساتھ مزید ترقی کے حصول کے قابل بنایا جائے گا۔
- Advertisement -
ووڈافون بزنس کے ڈائریکٹر آف پروڈکٹس اینڈ سروسز، جیورجیو مگلیارینا نے کہا کہ ’’پاکستان کی سب سے بڑی آئی سی ٹی کمپنی ، پی ٹی سی ایل کی ووڈا فون جیسی معروف آئی او ٹی کمپنی کے ساتھ تعاون سے پاکستان میں ہر حجم کے کاروباری ادارے کو ڈیجیٹل تبدیلی سے روشناس کرانے کے لئے آئی او ٹی کی طاقت سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔ ‘‘
ملکی ٹیلی کام نظام کی ریڑھ کی حیثیت رکھنے والا ادارہ، پی ٹی سی ایل اسٹریٹجک کاروباری تعاون پر یقین رکھتا ہے تاکہ ڈیجیٹل تبدیلی کی منزل کی طرف ملکی سفر تیز کیا جاسکے۔ اس اشتراک سے ووڈافون اور پی ٹی سی ایل گروپ دونوں کے لئے کاروباری میدان میں نئی راہیں کھلیں گی اور مشترکہ ترقی کے مختلف مواقع پیدا ہوں گے۔
مئی 2022 میں ووڈافون میں اپنی ابتدائی سرمایہ کاری کے سلسلے میں ، ای اینڈ نے تیزی سے ترقی پذیر عالمی ٹیلی کام مارکیٹ میں ووڈافون کے ساتھ باہمی فائدے کی اسٹریٹجک شراکت داری کے مواقع تلاش کرنے اور اگلی نسل کی ٹیکنالوجیز کی ترقی اور ان کے استعمال کے فروغ میں مدد کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا تھا۔ ختم شد۔
- Advertisement -