پی ٹی سی ایل گروپ کا سب سے بڑا ای اسپورٹس گیمنگ ٹورنامنٹ ‘گیم کی ایرینا ‘ اختتام پذیر ہوا
ٹیم ایگون ایکس آئی 8ای اسپورٹس پاکستان کے پب جی موبائل چمپئن کا اعزاز حاصل کرلیا
- Advertisement -
لاہور کے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ پی ٹی سی ایل گروپ کے سب سے بڑے ای اسپورٹس گیمنگ ٹورنامنٹ ‘گیم کی ارینا’ کے گرانڈ فنالے میں ٹیم ایگون ایکس آئی 8ای اسپورٹس (AGONxi8 Esports)نے پاکستان کے پب جی موبائل چمپئن کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
پندرہ میپس پر محیط گرینڈ فنالے میں ملک بھر سے سولہ فائنلسٹ پب جی موبائل اسکواڈز نے حصہ لیا۔ ایگون ایکس آئی 8 اختتام تک میدان میں جمی رہی،جبکہ تھری ایکس ای اسپورٹس (3X ESPORTS) اور 52 ای اسپورٹس (52 ESPORTS)نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پب جی مقابلے کے بہترین فریگرز میں تھری ایکس میراکل نے 38 کے ا سکور کے ساتھ پہلی جبکہ اے جی 18 فلک اور 52 ایکس حسن نے 37 اور 28 اسکور کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پی ٹی سی ایل گروپ کی جانب سے حال ہی میں متعارف کردہ ای اسپورٹس گیمنگ پلیٹ فارم گیم کی (GameKey)پر کھیلے گئے اس ٹورنامنٹ کے آن لائن کوالیفائرز میں 700 سے زائد پب جی موبائل اسکواڈز نے حصہ لیا۔ گیم کی تمام ڈیٹا صارفین کو ایک ہی پلیٹ فارم پر تمام مقبول آن لائن گیمز تک آسان رسائی فراہم کرے گا۔
پی ٹی سی ایل گروپ نے تقسیمِ انعامات کی تقریب میں ٹائٹل کے فاتح، رنراپ اسکواڈز اور بہترین گیمرز میں 30 لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر میوزیکل کنسرٹ بھی منعقد ہوا جس میں پاکستان کے مشہور گلوکار شمعون اسماعیل نے پرفارم کیا۔ فاتح ٹیم کو 12 لاکھ روپے جبکہ دو رنر اپس کو بالترتیب ساڑھے پانچ لاکھ اور تین لاکھ روپے دیے گئے۔
- Advertisement -
ٹاپ فریگر تھری ایکس میریکل نے 50 ہزار روپے کا انعام وصول کیا جبکہ دو رنراپس نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پر 30 ہزار اور 20 ہزار روپے بطور انعام وصول کئے۔
اس موقع پر پی ٹی سی ایل و یوفون G4 کے گروپ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، سی ایس آر، کارپوریٹ کمیونکیشنز و میڈیا، عامر پاشا نے کہا، ”پاکستان میں ای اسپورٹس کے بھرپور مواقع موجود ہیں جنہیں سامنے لانے کی ضرورت ہے۔ پی ٹی سی ایل اور یوفون G4 اس ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ ملک میں ابھرتے ہوئے گیمنگ کلچر کے رجحان کو فروغ دیا جائے۔ گیم کی ایرینا ٹورنامنٹ کو ہمارے حالیہ متعارف کردہ ای اسپورٹس گیمنگ پلیٹ فارم گیم کی (GameKey)پر کھیلا گیا۔ یہ نوجوانوں اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو سازگار پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے تاکہ وہ اپنے ٹیلنٹ کو نکھاریں اور مہارتوں کی آزمائش کرکے گیم میں انہیں بہترین انداز سے استعمال کریں، پروفیشنل گیمرز کے طور پر وہ ترقی کریں اور کامیابیاں حاصل کریں۔”
گیم کی پلیٹ فارم پر گیم کی ایرینا (GameKey Arena)افتتاحی ٹورنامنٹ تھا۔ تاہم پی ٹی سی ایل اور یوفون 4Gکا ارادہ ہے کہ وہ ملک بھر میں ای اسپورٹس کے کھلاڑیوں اورشوقین افراد کی دلچسپی کے لئے اسے ایک کیلنڈر گیمنگ فیسٹول کے طور پر ہر سال منعقد کرے۔
گیم کی ایرینا ٹورنامنٹ میں لوگوں کی بھرپور دلچسپی سامنے آئی۔ پاکستان کی گیمنگ کمیونٹی نے پی ٹی سی ایل گروپ کی طرف سے ملک میں گیمرز کی حوصلہ افزائی کے لئے صف اول کے ای اسپورٹس ٹورنامنٹ کے انعقاد کو سراہا۔ یوفون 4G کے سوشل میڈیا چینلز پر ٹورنامنٹ کے اہم میچز کو لائیو اسٹریم کے ذریعے لاکھوں شائقین بالخصوص پب جی موبائل کے شائقین نے براہ راست دیکھا۔ ختم شد۔
- Advertisement -