ٹیکنالوجی ، کاروباری اور سٹارٹ اپ خبریں

پی ٹی سی ایل گروپ پاکستانی سیلولر کمپنی ٹیلی نار کو خرید لے گا ، جس اس کے کسٹمرز کی تعداد ڈبل ہوجائے گی

57

- Advertisement -

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے سیلولر کمپنی ’ٹیلی نار‘ کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی۔ پی ٹی سی ایل کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ وہ ایک ٹیلی کام کمپنی کو خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ پی ٹی سی ایل کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں ٹیلی کام کمپنی کام نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار ہے۔ خط کے مطابق پی ٹی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی طرف سے کمپنی کو پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع کی تلاش کا مجاز بنایا گیا ہے۔

 نومبر 2022ءمیں ٹیلی نار انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سیگوے بریکے نے کہا تھا کہ ان کا گروپ پاکستان میں اپنی کمپنی فروخت کرنے کا خواہش مند ہے۔ اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا تھا کہ ٹیلی نار گروپ ایشیاءسے نکل کر یورپی مارکیٹس پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہے۔ ٹیلی نار گروپ   9 ایشیائی اور یورپی مارکیٹس میں موجود ہے تاہم اب وہ ایشیائی ممالک سے بتدریج کاروبار ختم کر رہا ہے۔

- Advertisement -

حال ہی میں انہوں نے تھائی لینڈ میں اپنی کمپنی فروخت کی ہے اور اب ٹیلی نار پاکستان کو بھی فروخت کرنے جا رہے ہیں، جس کا متوقع خریدار پی ٹی سی ایل ہے۔

پروپاکستانی کے مطابق اس حوالے سے پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار میں مذاکرات بھی جاری ہیں۔ ٹیلی نار کی خریداری کے بعد یوفون کسٹمرز کی تعداد 7کروڑ 20لاکھ ہو جائے گی اور یہ جاز کے مقابلے میں آ جائے گی جو اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی سیلولر کمپنی ہے۔ جاز کے کسٹمرز کی تعداد 7کروڑ 40لاکھ ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.