مہنگائی کے مارے باپ نے بیٹی کو خود سے باندھ کر نہر میں کود گیا، دونوں کی تلاش جار ی ہے
- Advertisement -
مہنگائی کے مارے باپ نے بیٹی کو خود سے باندھ کر نہر میں کود گیا، دونوں کی تلاش جار ی ہے ۔ مہنگائی سے تنگ باپ نے اپنی ایک 4 سالہ بیٹی کو خود سے باندھ کر نہر میں کود گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر غربت کا ستایا باپ 4 سالہ بیٹی کو خود سے باندھ کر نہر میں کود گیا۔
- Advertisement -
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ روز پیش آیا۔ باپ اور بیٹی کی تلاش کے لیے عباسیہ نہر میں آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق سلیم نامی شخص نے اپنی 4 سل کی بیٹی کو اپنے جسم سے باندھ کر نہر میں چھلانگ لگا دی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چھلانگ لگانے والا شخص مہنگائی کی وجہ سے اپنی بیوی کے ساتھ گھریلو جھگڑے کی وجہ سے رنجیدہ تھا۔53 سالہ محمود سلیم مہنگائی اور غربت کی وجہ سے بھی شدید پریشان تھا۔
- Advertisement -