تم 500 روپے لیٹر پیٹرول بھی ڈلوا لوگے’، افسوس کہ عوام کھڑے نہیں ہوتے : فرحان سعید عوام پر برس پڑے
- Advertisement -
پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں حالیہ اضافہ نے جہاں غریب عوام کو مزید غربت میں دھکیل دیا ہے وہاں عوام کی خاموشی بھی خود سے ظلم سے کم نہیں۔ پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید پیٹرول کی بڑھتی قیمت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے عوام پر برس پڑے۔
ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں فرحان سعید نے گزشتہ شب 22 روپے پیٹرول مہنگا کرنے کے حکومتی اقدام پر ٹوئٹ کی اور شہریوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔
- Advertisement -
اداکار نے پاکستانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستانیوں تم 500 روپے فی لیٹر پیٹرول بھی ڈلوا لوگے، افسوس‘۔
Pakistaniyon tum 500 rs litre bhi dalwa loge. Afsos!
The nations that don’t stand up for themselves, deserve this and worse !#inflation #petrolprice #PakistanEconomicCrisis— Farhan Saeed (@farhan_saeed) February 15, 2023
- Advertisement -