پاک قطر فیملی تکافل نے تکافل پروڈکٹس کی تشہیر کے لئے تکافل بازار کے ساتھ معاہدہ کر لیا
توسیع دینے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ صارفین تک رسائی حاصل کرسکے گی۔
- Advertisement -
کراچی: پاک قطر فیملی تکافل نے تکافل بازار کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کا مقصد شریعہ کے مطابق مصنوعات کی تشہیراور پیش کش کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کے ذریعے کسٹمر ہینڈلنگ کے سفر کو آسان بناناہے۔
اس شراکت داری سے پاک قطر فیملی تکافل اپنی مصنوعات کو شریعہ کے مطابق توسیع دینے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ صارفین تک رسائی حاصل کرسکے گی۔ تکافل بازار ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو صارفین کو متعدد کمپنیوں کی تکافل مصنوعات اور خدمات تک رسائی فراہم کرتاہے۔ تکافل بازار کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے پاک قطر فیملی تکافل ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان صارفین تک رسائی حاصل کرسکتی ہے جو اس سے پہلے اس کی مصنوعات کے بارے میں نہیں جانتے۔
اس کے علاوہ ٹیکنالوجی کا استعمال پاک قطر فیملی تکافل کو اپنے کسٹمر ہینڈلنگ کے سفرکو آسان کرنے میں مدد فراہم کرے گا، جس سے کمپنی کی مصنوعات اور خدمات تک صارفین کی رسائی مزید سہولت کے ساتھ آسان ہوجائے گی۔ ان خدمات میں آن لائن ایپلیکیشنز، رئیل ٹائم کسٹمر سپورٹ اور ڈیجیٹل کلیمز پروسیسنگ جیسی خصوصیات شامل ہیں۔
- Advertisement -
معاہدے پر پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم اقبال پیرانی اور تکافل بازار کے شریک بانی مصطفی رحمان اور حسن آر محمدی نے دستخط کیے جبکہ اس موقع پر پاک قطر فیملی تکافل کے ہیڈ آف الٹرنیٹ ڈسٹری بیوشن اینڈ بینکا تکافل ذیشان حیدر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم اقبال پیرانی نے کہاکہ ہم تکافل بازار کے ساتھ مل جدید اور سستی تکافل مصنوعات فراہم کرنے کیلئے پرجوش ہیں جو پاکستان میں ہمارے صارفین کی متنوع ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔ ہمیں یقین ہے ہماری مہارت تکافل بازار کے ٹیکنالوجی پر مبنی نقطہ نظر کے ساتھ مل کر زیادہ سے زیادہ صارفین تک مالی تحفظ کو پھیلانے کے اپنے مشترکہ مقصد کو حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔
اس موقع پر تکافل بازار کے شریک بانی مصطفی رحمان اور حسن آر محمدی نے کہاکہ ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ پاکستان میں عوام کو مالیاتی تحفظ فراہم کرناہے۔ تکافل بازار کا مقصد تکافل کیلئے ایک ون اسٹاپ حل فراہم کرنا ہے۔ تکافل انڈسٹری کے ساتھ مل کر ہم رسائی میں اضافہ کریں گے اور مالی شمولیت کو بڑھائیں گے۔
مجموعی طورپر پاک قطر فیملی تکافل اور تکافل بازار کے درمیان شراکت داری شریعہ کے مطابق فنانس کو فروغ دینے اور اسے صارفین کیلئے مزید قابلِ رسائی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ شراکت داری مالیاتی خدمات میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے کردار خاص طورپر کسٹمر کے تجرنے کے شعبے میں کو بھی ظاہرکرتی ہے۔
- Advertisement -