ٹیکنالوجی ، کاروباری اور سٹارٹ اپ خبریں

ماسٹر کارڈ اور نیٹ ورک انٹر نیشنل نے مصنوعی ذہانت کے فراڈ سے بچاؤ کا نیا حل متعارف کرادیا

پیمنٹ کارڈ کے فراڈ کے نقصانات49ارب ڈالرز تک پہنچنے کا امکان ہے

73

- Advertisement -

ماسٹر کارڈ نے مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں ڈیجیٹل تجارت کو فروغ دینے والے ادارے نیٹ ورک انٹر نیشنل کے ساتھ ایکیوزیشن کیلئے لاگت اور رسک میں کمی کیلئے فراڈ،گراوٹ اور چارج بیکس سے نمٹنے کیلئے شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔نیٹ ورک اس شراکت داری کے ذریعہ ماسٹر کارڈکی برائٹرین مصنوعی ذہانت(آرٹیفشل انٹیلی جنس)ٹیکنالوجی کو پورے خطہ میں متعارف کرائیگا،جو خریداروں اور کاروباروں کو ٹرانزیکشن فراڈ اسکریننگ اور مرچنٹ مانیٹرنگ فراہم کرے گا۔

نیلسن کی رپورٹ کے مطابق 2030تک پیمنٹ کارڈ کے فراڈ کے نقصانات49ارب ڈالرز تک پہنچنے کا امکان ہے۔مزید بر آں،2020میں کارڈ فراڈ سے ہونے والے 68فیصد نقصانات کا تعلق ان لین دین سے تھا،جہاں کارڈ فزیکلی موجود نہیں تھے۔
مکینزی(McKinsey) کا اندازہ ہے کہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز ممکنہ طور پر ہر سال 1ٹریلین ڈالرز تک اضافی قدر فراہم کرسکتی ہیں۔اپنی جدید ترین مصنوعی ذہانت برائٹرین کے ساتھ دھوکہ دہی کے انتباہی نشانات کی نشاندہی کرتا ہے اورایکیوزیشن کیلئے دھوکہ دہی پر مبنی لین دین اور مہنگے چارج بیکس کی تکمیل روکنے کیلئے تاجروں کو رئیل ٹائم میں ہوشیار کرتا ہے۔

- Advertisement -

ماسٹر کارڈ نے 2019میں نیٹ ورک میں ایک بنیادی سرمایہ کار کے طور پر300ملین ڈالرز کی اسٹریٹجک سرمایہ کاری کی،جس کے بعد ادائیگی کے اختراعی حل کی تیاری کیلئے اضافی عزم کا اعادہ کیا۔ماسٹر کارڈ اس شراکت داری کے تحت برائٹرین مصنوعی ذہانت کے ذریعہ نیٹ ورک کو سپورٹ کرے گا،جو صارف تجربہ کو بہتر بناتے ہوئے ایکیوزیشن کرنے والوں اور تاجروں آپریشنل اخراجات کم کرکے دھوکہ دہی کے خطرہ کا مقابلہ کرے گا۔

ماسٹر کارڈ،شرق وسطیٰ و شمالی افریقہ کے ڈویژن پریذیڈنٹ خالد الجبالی نے کہا کہ ”ماسٹر کارڈ جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے جعلسازوں سے آگے رہنے کیلئے کارڈ کی ادائیگیوں سے بڑھ کر صلاحیتیں اور خدمات فراہم کرتا ہے،کیونکہ ہم ادائیگیوں کے مکمل ماحولیاتی نظام کو محفوط رکھتے ہیں۔برائٹرین مصنوعی ذہانت کی صلاحیتیں تاجروں کیلئے رسک اور دھوکہ دہی کے خطرات کو کم کرنے میں مدد کررہی ہیں،جس سے لین دین محفوظ اور صارف کا تجربہ بہتر ہورہا ہے۔“

نیٹ ورک انٹر نیشنل کے گروپ چیف ایگزیکٹیو افسر نندن میر نے کہا کہ ”ہم ماسٹر کارڈ کے ساتھ اپنی شراکت داری کی مضبوطی پر خوش ہیں اوراس سال کے شروع میں پورے خطہ میں اس انقلابی نئی مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کی توقع رکھتے ہیں۔برائٹرین کو نیٹ ورک کے حل کی رینج میں شامل کرنے سے ہمیں مالیاتی اداروں،تاجروں اور ان کے صارفین کو محفوظ اور بغیر کسی رکاوٹ کے پراسیسنگ فراہم کرنے کی اپنی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔“

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.