ٹیکنالوجی ، کاروباری اور سٹارٹ اپ خبریں

پاکستان میں موبائل فون کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 67.35 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی

112

- Advertisement -

اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں موبائل فون کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 67.35 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات اور سٹیٹ بینک سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات پر414.80 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.270 ارب ڈالر تھا۔

- Advertisement -

جنوری 2023 میں موبائل فون کی درآمدات کا حجم 51.96 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیاجو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 71.10 فیصد کم ہے۔ جنوری 2022 میں موبائل فون کی درآمدات کاحجم 179.76 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیاتھا۔ دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں موبائل فون کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 28.12 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دسمبر میں موبائل فون کی درآمدات پر 72.29 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا جو جنوری میں کم ہو کر 51.96 ملین ڈالر ہوگیا۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.