ٹیکنالوجی ، کاروباری اور سٹارٹ اپ خبریں

موبی لنک مائیکروفنانس بینک کا دوست کارپوریٹ پورٹل متعارف کرانے کے لئے ایوانزا سلوشنز سے اشتراک

35

- Advertisement -

اسلام آباد: موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) نے جدید ترین کاروباری بینکنگ سہولت، دوست کارپوریٹ پورٹل (DOST Corporate Portal) کی تیاری اور اسے فعال کرنے کے لئے ایوانزا سلوشنز (Avanza Solutions) کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم کاروباری شعبوں کی بینکنگ ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بہترین تکنیکی آپریشنز کا استعمال کرتا ہے۔

موبی لنک مائیکرو فنانس بینک ویون (VEON) گروپ کا حصہ ہے، جو ایک عالمی ڈیجیٹل آپریٹر ہے اور سات ممالک میں بھرپور کنیکٹوٹی اور آن لائن خدمات فراہم کرتا ہے۔ ویون گروپ زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل شمولیت کے مواقع کے ساتھ ان ممالک میں معاشی ترقی کو فروغ دے کر لوگوں کی زندگیاں تبدیل کررہا ہے جو دنیا کی آبادی کا 8فیصد حصہ ہیں۔

ایم ایم بی ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسر سردار محمد ابوبکر اور ایوانزا سلوشنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر احمد خان نے رواں ہفتے اسلام آباد میں ایم ایم بی ایل ہیڈ کوارٹرز میں دونوں اداروں کی سینئر قیادت کے ہمراہ معاہدے پر دستخط کئے۔ اس اشتراک کے ذریعے دوست کارپوریٹ پورٹل (DOST Corporate Portal) کو ایوانزا کے ‘ایمبیٹ انٹرپرائز بینکنگ پلیٹ فارم’ کی بنیاد پر تعمیر کیا گیا ہے، یہ جدید دور کا بینکنگ پلیٹ فارم ہے، جس کی بدولت ایم ایم بی ایل اپنے صارفین کو محفوظ، کم خرچ اور مطلوبہ انداز میں کارپوریٹ انٹرنیٹ بینکنگ کی خدمات فراہم کرنے کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

ایوانزا کا ایمبیٹ پلیٹ فارم انٹرنیٹ، موبائل اور کارپوریٹ بینکنگ کی سہولیات کے ساتھ کسی بھی کاروباری ادارے کی آپریشنل صلاحیتوں کو ڈیجیٹل طریقے سے بڑھاتا ہے۔ یہ بینکنگ کے طریقوں کو آسان بناتا ہے اور اینڈ ٹو اینڈ بحفاظت ڈیجیٹل استعمال کو فروغ دیتا ہے۔ نئی جدت اور انقلابی ماڈیولز سے لیس، ایوانزا کا ایمبیٹ پلیٹ فارم منفرد انداز سے بینکنگ سہولیات کے استعمال، عالمی معیار اور ان سے مطابقت کی تکمیل کرتا ہے۔

- Advertisement -

یہ کاروباری سہولت ڈیجیٹل موبائل بینکنگ اور کارپوریٹ انٹرنیٹ بینکنگ کی صلاحیتوں کو یکجا کرتی ہے۔ اس طرح، دوست کارپوریٹ پورٹل تنخواہوں کی تقسیم اور انتظامی سہولت کے حل کے لئے مثالی انداز سے بیک وقت ادائیگی اور ٹرانزیکشنز کے متعدد آپریشنز کی تکمیل کو آسان بناتا ہے۔ اس کا 360 ڈگری ڈیش بورڈ بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے تمام ٹرانزیکشنز اور سازگار ماحول کی مربوط ٹریکنگ کی اجازت دیتا ہے۔ دوست کارپوریٹ پورٹل چھوٹے و درمیانی کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو رواں آپریشنز کے ذریعے بااختیار بنانے میں مدد کی فراہمی کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

اس معاہدے کی دستخطی تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایم بی ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسر سردار ابوبکر نے کہا، ”میں اس بہترین کاروباری بینکنگ حل کی تیاری میں ایوانزا سلوشنز کی مہارت اور تعاون کا شکرگزار ہوں، جو ہمیں اپنے کاروباری صارفین کو بہتر کنٹرول اور مہارت کے ساتھ خدمات فراہم کرنے کے قابل بناتا ہے۔ چھوٹے و درمیانی کاروبار (ایس ایم ایز) کو بااختیار بنانے پر ہماری توجہ پہلے سے زیادہ مبذول ہورہی ہے کیونکہ ہم انکی کاروباری سہولت کے لئے یہ آسان حل فراہم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ میں ایوانزا سلوشنز کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرامید ہوں تاکہ دوست کارپوریٹ پورٹل کی نگرانی اور فعالیت میں بہتری لائی جاسکے۔”

ایوانزا سلوشنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر احمد خان نے کہا، ”ہمیں ایم ایم بی ایل کے ساتھ اشتراک قائم کرنے اور پاکستان کی عوام کو بہترین مالیاتی خدمات کی فراہمی کے لئے اپنا تعاون پیش کرنے پر خوشی ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ایوانزا نے عالمی سطح پر صارفین اور مصنوعات کا ایک وسیع پورٹ فولیو قائم کیا ہے۔ بینکنگ انڈسٹری کی ڈیجیٹلائزیشن کی بدولت ہمارا بہترین کام پاکستان اور دنیا بھر میں بے شمار صارفین پر مثبت اثرات مرتب کر رہا ہے اور ہر سطح پر تیز رفتار ترقی کے ماحول کو فروغ دے رہا ہے۔”

ایم ایم بی ایل مطلوبہ مصنوعات اور خدمات کی وسیع اقسام کے ساتھ بلاتعطل اور جامع انداز سے انہیں صارفین کی روزمرہ زندگی میں لانے کے لئے ڈیجیٹل بینکنگ نظام میں بڑی تبدیلی لارہا ہے۔ معاشی ترقی کے سفر کو آگے بڑھانے کے لئے بینک کی توجہ اپنے اہم شراکت داروں کے ذریعے ڈیجیٹل نظام کی قبولیت بڑھانے پر مرکوز ہے جس کے لئے جدت انگیز مالیاتی سہولیات پیش کی جاتی ہیں جیسے ڈیجیٹل والٹس اور مائیکروفنانسنگ تاکہ ملک میں ڈیجیٹل اور معاشی تقسیم میں کمی لائی جائے۔

سال 2000 سے ایوانزا سلوشنز دنیا بھر کے اداروں کو نئی اور جدت انگیز ٹیکنالوجی سے جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور خدمات کی فراہمی کے ذریعے ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کی قبولیت کی بدولت بااختیار بنا رہا ہے۔ سب سے بہترین اور ہمیشہ تبدیلی پر گامزن ادارہ کے طور پر،ایوانزا جدت اور ڈیجیٹلائزیشن کے مرکز کے طور پر کام کرتا ہے جہاں کسٹمر کے استعمال، مصنوعی ذہانت، بلاک چین، چینل بینکنگ، اسمارٹ سٹی ایپلی کیشنز، بزنس آٹومیشن، اور کوگنٹو پلیٹ فارمز جیسی ٹیکنالوجیز کو روزانہ تیار، نفاذ اور مربوط کرنے کا کام کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.