ٹیکنالوجی ، کاروباری اور سٹارٹ اپ خبریں

اسلامک فنانس ایڈوائزری کو مشرقِ وسطیٰ اور یورپ تک توسیع دینے کیلئے میزان بینک اور فیلڈ فشر کے درمیان معاہدہ

8

- Advertisement -

کراچی: پاکستان کے معروف اسلامی بینک میزان بینک نے کثیر الضابطہ مشاورتی خدمات فراہم کرنے والے ادارے فیلڈ فشر کیپٹل ایل ایل پی Fieldfisher Capital LLP) (کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے یورپ اور مشرقِ وسطیٰ سمیت بین الاقوامی کلائنٹس کو شرعی مشاورتی خدمات فراہم کریں گے۔

میزان بینک ہیڈآفس میں منعقدہ تقریب میں میزان بینک کے جنرل منیجر انوسٹمنٹ بینکنگ اینڈ شریعہ ایڈوائزری عروج الحسن خان اور فیلڈ فشر کیپٹل کے منیجنگ پارٹنر حسیب حق نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹوآفیسر عارف الاسلام اور ایف ایف سی کے پارٹنر خالد منصور بھی موجودتھے۔

- Advertisement -

اس موقع پر میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹوآفیسر عارف الاسلام نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ یہ شراکت داری اسلامی مالیاتی انڈسٹری کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اپنے برسوں کے تجربے اورگرفت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہماری ٹیم دنیا بھر میں پیچیدہ مالیاتی چیلنجز کیلئے جدید سلوشنز فراہم کرنے کیلئے بہت خوش ہے۔ہم انڈسٹری کے روشن مستقبل کیلئے اپنے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

اس موقع پر فیلڈ فشر کیپٹل کے منیجنگ پارٹنر حسیب حق نے کہاکہ میزان بینک اور ایف ایف سی کی مہارت اورتوانائی شرعی مشاورتی خدمات کیلئے باہمی تعاون کا فریم ورک بنانے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہیں۔ اس شراکت داری کے ذریعے ہم اپنے بین الاقوامی کلائنٹس کیلئے اعلیٰ معیاری خدمات فراہم کرنے کے منتظر ہیں۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.