ٹیکنالوجی ، کاروباری اور سٹارٹ اپ خبریں

سعودی خاندان نے اپنے ساتھ 45 سال تک کام کرنے والے پاکستانی مقبول احمد کو باوقار انداز میں رخصت کیا

137

- Advertisement -

سعودی عرب میں 45 سال تک کام کرنے والے پاکستانی شہری مقبول احمد کو خصوصی تقریب میں پورے اعزاز کے ساتھ الوداع کہا گیا۔ قصیم کے رہائشی ناصرسلیمان الجربوع کے خاندان نے اپنے زرعی فارم میں 45 برس تک کام کرنے والے پاکستانی مقبول احمد کوشاندار الوداعیہ دیا۔ جس میں خاندان کے تمام افراد شریک ہوئے۔

یہ خبر پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے بھی ٹوئٹر پرشیئرکی۔ نواف بن سعید المالکی نے اپنی ٹویٹ میں تصاویر شیئرکرتے ہوئے لکھا، ’ قصيم کے علاقے میں سعودی خاندان اپنے پاکستانی مكفول مقبول کو 45 سال بعد خصوصی اورقابل قدر تقریب میں الوداع کہہ رہا ہے جو تعریف اور وفاداری کی عکاسی کرتا ہے’۔

پاکستان میں سعودی سفیرکے مطابق ان کے خوبصورت معاشرے کا یہ اقدام حیران کن نہیں ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی خاندان نے مقبول احمد کی خدمات کوسراہتے ہوئے انہیں یادگاری شیلڈ اورتحائف دیے اور ان کے ساتھ گزرے لمحات کی یادیں تازہ کیں۔

- Advertisement -

سعودی خاندان کے ناصرالجربوع کے مطابق مقبول احمد 45 برس قبل 38 سال کی عمرمیں ان کے زرعی فارم میں آئے تھے اور انہوں نے بریدہ کے زرعی فارم میں انتہائی اخلاص وسنجیدگی سے کام کیا۔

 

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.