ٹیکنالوجی ، کاروباری اور سٹارٹ اپ خبریں

ایچ بی ایل ،پی ایس ایل سیزن 8 کے لئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے یوفون کے ساتھ شراکت داری قائم کر لی

اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے اور تیسرے ایڈیشن کی فاتح رہی ہے

53

- Advertisement -

8 ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ کی کامیاب ترین فرنچائز اور ٹورنامنٹ کے پہلے اور تیسرے ایڈیشن کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 8 کے لیے یو فون 4G کو اپنا آفیشل ٹیلی کمیونی کیشن پارٹنر مقرر کرلیا ہے۔
دونوں اداروں کے مابین تعاون کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی کا کہنا تھا ،’’ہم پاکستان کیمعروف ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی یوفون 4G کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں۔ یوفون پاکستان کا ایک معروف برانڈ ہے۔ ہر پاکستانی کوکرکٹ سے محبت ہے کیونکہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جو پوری قوم کو متحد کرتا ہے ۔ ہماری جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ترقی اور کرکٹ کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات قوم کو متحد کرنے اور عوام میں خوشیاں پھیلانے کی ایک کوشش ہے۔ لہٰذا ہمیں خوشی ہے کہ قوم کو آپس ایچ بی ایل ،پی ایس ایل سیزن 8 کے لئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے یوفون کے ساتھ شراکت داری قائم کر لیمیں جوڑنے والا یوفون اب اسلام آباد یونائیٹڈ کا آفیشل پارٹنر ہے۔‘‘

اس موقع پر پی ٹی سی ایل اور یوفون کے گروپ چیف کمرشل آفیسر عدنان انجم نے کہا ،’’ ہم پی ایس ایل کے نئے ایڈیشن کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو آگے بڑھانے پر خوش ہیں۔ پی ایس ایل نہ صرف معیاری کرکٹ پیش کرتا ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر بھی اُجاگر کرتا ہے۔ آنے والے ٹورنامنٹ میں کامیابی کے لیے ہماری نیک خواہشات اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ہیں۔‘‘
گزشتہ کئی سالوں سے یوفون 4G کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنے اقدامات کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں کی ترقی اور کامیابی کے لیے کوشاں ہے۔ کمپنی اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہے کہ صحت مند اور مثبت رجحان رکھنے والے نوجوان پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی طرف لے جا سکتے ہیں۔

- Advertisement -

یوفون 4G ایک پاکستانی سیلولر کمپنی ہے جو پاکستان کے تمام بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ ملک کے تمام بڑے قصبوں، دیہاتوں اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں جامع کوریج فراہم کرتی ہے۔ کمپنی صارفین کی بھلائی پر اپنی غیر معمولی توجہ اور اقدامات کے لیے مشہور ہے ، جس کا اظہار کمپنی کے اس معروف جملے سے بھی ہوتا ہے کہ ’’تم ہی تو ہو!‘‘

اسلام آباد یونائیٹڈ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سب سے کامیاب ٹیم ہے؛ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پہلے اور تیسرے سیزن کی فاتح ہے۔ فرنچائز بین الاقوامی معیار کی کرکٹ متعارف کرانے اور مسلسل ترقی کے عزم کے ساتھ پاکستانی کھیلوں میں تبدیلی لانے پر یقین رکھتی ہے۔
اے اے این ۔لیونین اسپورٹس اسلام آباد یونائیٹڈ کی مالک کمپنی ہے، جو پاکستان سپر لیگ کی پہلی چیمپئن اور کامیاب ترین ٹیم ہے۔ اے اے این-لیونین اسپورٹس کھیلوں کے فروغ اور فرنچائزز بنانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے جس کے مقاصد میں: 1) کھیلوں کے ذریعے تفریح کی فراہمی کا ایک حقیقی عالمی تجربہ؛ 2) شائقین جو کھیل اور فرنچائز کے وفادار، باخبر اور معاون ہوں۔ 3) نئے کھلاڑیوں کو خاص طور پر پاکستان اور بالعموم پوری دنیا کے لئے کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کے لئے کوشش کے مواقع فراہم کرنا ۔ 4) متعلقہ اسپورٹس بورڈز کے ساتھ قریبی شراکت داری کے ذریعے کھیلوں کے فروغ کے لئے ایک ایکو سسٹم کا قیام ؛ 5) کارپوریٹ گورننس اور بین الاقوامی بہترین طریقوں کے غیر معمولی معیارات کے ساتھ ایک حقیقی پیشہ ورانہ طور پر چلایا جانے والا ادارہ قائم کرنا ؛ کھیلوں کے ذریعے پاکستان کا فروغ اور بین الاقوامی سطح پر معروف شخصیات کی پاکستان میں شرکت ؛ اور 7) ایک کاروباری ادارے کی حیثیت سے اپنی سماجی ذمہ داریاں نبھانا ہے۔

کمپنی مذکورہ مشن اسٹیٹمنٹ پر توجہ مرکوز کرتی ہے جس میں 4 ای – ایکسیلینس ، امپاورمنٹ ، تعلیم اور ماحولیات کے اصول کے ارد گرد تعمیر کردہ حکمت عملی کو نافذ کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.