عمران خان کی مقبولیت ذوالفقار علی بھٹو سے دُگنی ہے: پرویز الٰہی
نواز شریف اور شہباز شریف کا سودا بازار میں فروخت نہیں ہو رہا۔
- Advertisement -
سابق وزیراعلیٰ پنجاب و تحریک انصاف کے موجودہ رہنما پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت ذوالفقار علی بھٹو سے دگنی ہوگئی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے احسان الحق نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے، ہم نے تو زرداری کا چھابہ ہی لے لیا ہے، نواز شریف اور شہباز شریف کا سودا بازار میں فروخت نہیں ہو رہا۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بہت عزت دی ہے، نواز شریف لیڈر نہیں ڈنگ ٹپاؤ لیڈر ہے، میں نے ٹارگٹ کر کے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے لوگ تحریک انصاف میں لانے ہیں، مریم نواز نے ن لیگ کو مزید نقصان پہنچایا ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ نے ان پر کاٹا لگادیا ہے،کیا آپ یہ کاٹا نکال سکتے ہیں؟ اس پر ان کا کہنا تھاکہ کاٹا اللہ کی طرف سے لگتا ہے اور جب وہ لگ جائے تو زندگی ختم ہوجاتی ہ
انہوں نے عمران خان کی مقبولیت ذوالفقارعلی بھٹو سے دگنی ہونے کا دعویٰ کیا اور کہاکہ الیکشن کے جو نتائج آنے ہیں اس سے یہ لوگ ڈرے اور مرے جا رہے ہیں۔
- Advertisement -