سات بچوں کی 37 سالہ ماں نے بیک وقت مزید 5 بچوں کو جنم دے دیا
- Advertisement -
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولینڈ کے شہر کراکو سے تعلق رکھنے والی ڈومنیکا کلارک کے ہاں اتوار کو بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی، وہ پہلے بھی 7 بچوں کی ماں ہیں جن کی عمریں 10 ماہ سے 12 سال کے درمیان ہیں۔ خاتون کی عمر 37 برس ہے۔
- Advertisement -
ذرائع کے مطابق خاتون کے ہاں بچوں کی ولادت آپریشن کے ذریعے ہوئی ہے ان 5 بچوں میں 2 لڑکے اور 3 لڑکیاں ہیں، نوزائیدہ بچوں کو سانس لینے میں دشواری ہے جس کیلئے انہیں آکسیجن دی جا رہی ہے جبکہ ڈومنیکا کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔
37 سالہ خاتون نے بچوں کی پیدائش کو معجزہ قرار دیا ہے کیونکہ اسپتال حکام نے انہیں بتایا کہ 5 کروڑ 20 لاکھ جوڑوں میں سے ایک کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش کا امکان ہوتا ہے۔
- Advertisement -