ٹیکنالوجی ، کاروباری اور سٹارٹ اپ خبریں

گلگت، ضلع غذر سے راولپنڈی آنے والی بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 25 جان بحق ہوگئے

155

- Advertisement -

گلگت، ضلع غذر سے راولپنڈی آنے والی بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 25 جان بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی بھی ہیں۔ گلگلت بلتستان کے محکمہ اطلاعات کے ڈپٹی ڈائریکٹر شمس الرحمان کے مطابق اس حادثے میں اب تک 25 اموات کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔

گلگت سے موصول ذرائع کے مطابق چلاس اور خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان کی حدود میں شاہراہ قراقرم پر بس اور موٹرکار کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کے نیتجے میں اب تک 25 اموات ہوئی ہیں۔ زور دار تصادم کے بعد دنوں گاڑیاں گہری کہائی میں جا گری ہیں۔

- Advertisement -

’یہ حادثہ گلگلت اور خیبر پختونخوا کی سرحد پر ضلع اپر کوہستان کی تحصیل ہربن نالہ کے علاقے شتیال میں شاہراہ قراقرم پر پیش آیا ہے۔‘ گلگلت بلتستان حکومت کی ہدایت پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے لیکن اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

بس میں سوار افراد کی تعداد کے بارے میں تاحال کچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آرہی ہے لیکن کوشش کی جارہی ہے کہ اپریشن کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.