جسٹس (ر) ملک محمد قیوم 78 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- Advertisement -
لاہور: جسٹس (ر) ملک محمد قیوم انتقال کرگئے۔ جسٹس (ر) ملک قیوم کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے
اہلخانہ کے طمابق جسٹس (ر) ملک قیوم کی نماز جنازہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔
جسٹس (ر) ملک محمد قیوم نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کے بھائی تھے، وہ لاہور ہائیکورٹ کے سابق جسٹس اور سابق اٹارنی جنرل پاکستان رہ چکے تھے۔ اس کے علاوہ وہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔
جسٹس (ر) ملک محمد قیوم 18 دسمبر 1944 کو سپریم کورٹ کے سابق جج محمد اکرم کے ہاں پیدا ہوئے۔
- Advertisement -
ان کے والد جسٹس (ر) محمد اکرم لاہور ہائی کورٹ کے اس پانچ رکنی بینچ کے رکن تھے جس نے متفقہ فیصلے میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو سزائے موت سنائی تھی۔
ملک قیوم نے اپنے کیریئر کا آغاز 1964 میں بطور لیگل پریکٹیشنر کیا۔
1970 میں وہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لاہور کے سیکریٹری منتخب ہوئے اور 10 سال بعد 1980 میں بار کے صدر بن گئے۔
وہ 88-1984 کی مدت کے لیے پنجاب بار کونسل کے رکن منتخب ہوئے اور فروری 1984 میں انہیں ڈپٹی اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا، اس عہدے پر وہ 26 اکتوبر 1988 کو لاہور ہائی کورٹ کے جج بننے تک فائز رہے۔
وہ ہائی کورٹ رولز اینڈ آرڈرز کمیٹی اور لائبریری کمیٹی کے چیئرمین کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر سیل کے ایڈمنسٹریشن جج بھی رہے جب یہ 1991 میں قائم کیا گیا تھا۔
- Advertisement -