ٹیکنالوجی ، کاروباری اور سٹارٹ اپ خبریں

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں سماعت کے عالمی دن کے حوالہ سے آگاہی سیمینا

39

- Advertisement -

لاہور: فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں شعبہ آنکھ ، ناک ،گلہ کے زیر اہتمام سماعت کے عالمی دن کے حوالہ سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سابقہ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرعامر زمان خان اور سابقہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آنکھ، ناک، گلہ، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر منظور احمد شاہین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

- Advertisement -

سیمینار کا تھیم تھا۔ ”کان اور سماعت کی دیکھ بھال سب کیلئے ، اسے ایک حقیقت بنانے دو“۔ استقبالیہ خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے معزز مہمانوں پروفیسر ڈاکٹرعامر زمان خان اور پروفیسر منظور احمد شاہین کا آمد پرشکریہ ادا کیا۔ ان کا کہناتھا کہ آج کا سیمینار بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس حوالہ سے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ آنکھ ، ناک اور گلہ کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ سابقہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آنکھ، ناک ، گلہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر منظور احمد شاہین نے سماعت کے عالمی دن کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.