ٹیکنالوجی ، کاروباری اور سٹارٹ اپ خبریں

میں آج بھی کرائے کے گھر میں رہتا ہوں،3 لاکھ اس کا کرایہ ہے۔ عطاء تارڑ

79

- Advertisement -

نواز شریف کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ میں آج بھی کرائے کے گھر میں رہتا ہوں،3 لاکھ اس کا کرایہ ہے۔ عطاء تارڑ نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی ثبوت دیں کس کو بریف کیس دیا؟ کس بات کیلئے دیا، بات کرنا بہت آسان ہے کہ تنقید کر دو۔ میرے دادا جب اس دنیا سے گئے تو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈیڑھ کنال کا گھر تھا،جو وہ انتقال سے قبل اپنے بچوں میں تقسیم کر گئے،مجھے کوئی پاکستان کا سیاست دان دکھا دیں جس کا کوئی اثاثہ نہ ہو۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ رفیق تارڑ کے تین بیٹے ہیں،انہوں نے کسی کو لاء پریکٹس نہیں کرنے دی، میں نے تیسری نسل میں آ کر قانون کی ڈگری حاصل کی، تمام ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز کے اثاثے سامنے رکھ دیں،اگر رفیق تارڑ کے اثاثے ان سے زیادہ نکل آئے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے اور ججز سے معافی مانگ لیں گے۔

- Advertisement -

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ عمران خان کیلئے الگ اور باقی عوام کیلئے الگ قانون ہے۔عمران خان قوم سے مذاق کرنا چھوڑ دیں،چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے۔ پی ٹی آئی دور میں کرپشن کے نئے ریکارڈ بنے،عمران خان کا کھیل تماشہ اب زیادہ دیر چلنے والا نہیں،عثمان ڈار کے سیکرٹری کے بیان پر نوٹس لینا چاہیے۔

عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے ، لیکن سیاسی رہنماؤں کی عیاشیاں کہ ختم نہیں ہوتیں۔  عطا تارڑ بڑے فخر سے بتا رہے ہیں کہ وہ جس کرائے کے گھر میں رہتے ہیں جس کا کرایہ 3 لاکھ ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ وہ آج بھی کرائے کے گھر میں رہتے ہیں،3 لاکھ اس کا کرایہ ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.