ٹیکنالوجی ، کاروباری اور سٹارٹ اپ خبریں

لمز یونیورسٹی نے ڈونرز اور سابق طلباء کے لئے  تقاریت کا انعقاد کیا

تقاریب کا مقصد ملٹی سیکٹر پارٹنرشپ کو فروغ دینا تھا

54

- Advertisement -

لاہور:کمیونٹیز اوراقوام کوپروان چڑھانے کے لیے تعلیم میں سرمایہ کاری بہترین راستہ ہے۔ لمزنے حال ہی میں کراچی، فیصل آباد اور لاہور میں اپنے ڈونرز اور سابق طلباء کے اعزاز میں تقاریب منعقد کیں، جنہوں نے گزشتہ کئی سالوں سے یونیورسٹی کو معاونت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ممتاز کاروباری رہنماؤں، مخیر حضرات، اور لمز کے سابق طلباء نے ان تقریبات میں شرکت کی۔

یونیورسٹی کی سینئر قیادت بشمول پرو چانسلر عبدالرزاق داؤد، ریکٹر شاہد حسین، وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد احمد، پرووسٹ ڈاکٹر طارق جدون، ڈائریکٹر ایڈوانسمنٹ نزہت کامران اور ایگزیکٹو ڈائریکٹراسٹریٹجک انیشیٹوز محمد علی خان ان تقاریب میں شامل ہوئے۔ اس موقع پر تحقیق، تدریس، اور کمیونٹی آؤٹ ریچ کو آگے بڑھانے کے لیے لمز کے اسٹریٹجک وژن اور پلیٹ فارم لرننگ کے ذریعے مزید طلباء کو لمز میں معیاری تعلیم تک رسائی کے مواقع فراہم کرنے سے متعلق اقدامات سے آگاہی فراہم کی گئی۔

ڈاکٹرارشد احمد نے لمز کے شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کو درپیش بڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یونیورسٹی کے عزم پر زور دیتے ہوئے بتایاکہ کس طرح لمز فیکلٹی انرجی، پانی، اور انٹرپنیورشپ پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ، ”اگر ہم اعلیٰ سطح پر علم کے غیر معمولی اثرات پیدا کرنا چاہتے ہیں، خواہ وہ یونیورسٹیوں، کمپنیوں، یا دیگرتنظیموں کے ذریعہ فراہم کیے جائیں، تو ہمیں قوم کو درپیش حقیقی مسائل کا حل لے کر آگے بڑھانا چاہیے۔ یہ ہماری حکمرانی، قیادت، اور فیصلہ سازی کا اہم حصہ ہے، اور کمپنیوں اور سابق طلباء کے ساتھ مضبوط شراکت داری کے ساتھ ہی ہم ایک نمایاں فرق لا سکتے ہیں۔“

- Advertisement -

ڈائریکٹر، مچلز فروٹ فارمز لمیٹڈ، مہدی محسن نے کہاکہ،”گزشتہ سالوں میں، ہم نے لمز کے صنعت پر نمایاں اثرات کو دیکھا ہے۔ ہمیں پاکستان میں تعلیم کے اس عظیم مقصد میں حصہ ڈالنے پر خوشی ہے، اور میں لمز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔“ لمز بورڈ آف ٹرسٹیز کی رکن فاطمہ اسد سعید نے اس حوالے سے کہا کہ، ”میں لمز کے مشن پر یقین رکھتی ہوں۔ ہم مل کر نہ صرف ایک عالمی معیار کا ادارہ چلا سکتے ہیں بلکہ اگلی نسل کے لیے ایک سسٹین ایبل دنیا کی تعمیر کے لیے بھی تعاون کر سکتے ہیں۔“

جن شراکت داروں کو ان کے تعاون کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا گیا ان میں سے کراچی میں اٹلس فاؤنڈیشن اور بینک الحبیب لمیٹڈ جبکہ لاہور میں دی پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ (PEEF)، پیپسی کولا انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ، وطین ٹیلی کام، اور گرومانی فاؤنڈیشن شامل ہیں۔ دریں اثنا، فیصل آباد میں انٹرلوپ لمیٹڈ، صداقت لمیٹڈ، اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FCCI) کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں۔

عمران کو اللّٰہ خوش رکھے، مجھے پارٹی میں لانے کیلئے بہت کوشش کی، چوہدری نثار

معیاری اعلیٰ تعلیمی اداروں خصوصاً لمز میں سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، ریکٹرلمز جناب شاہد حسین نے کہاکہ،”چونکہ لمز مسلسل ترقی کے لیے کام کر رہا ہے، ہمیں ہر ممکن طریقے سے اس کی قدر کرنے اور ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔ اسکالر شپس سے لے کر ریسرچ پراجیکٹس اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے تک، ہمارے تمام اقدامات پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے کے لئے ہماری کاوشوں کا ثبوت ہیں۔ہم سب آنے والی نسلوں کے لیے لمز کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے مزید سوچنے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.