ٹیکنالوجی ، کاروباری اور سٹارٹ اپ خبریں

ایمریٹس ایئر لائن مختلف براعظموں کے لئے اپنی پروازوں کی تعداد 31 فیصد  بڑھا دی 

موجودہ روٹس پر ہفتہ وار 251 پروازوں کا اضافہ ہوا ہے اور فضا اور زمین پر اپنی خدمات میں اضافے کا عمل جاری رکھا ہے۔

20

- Advertisement -

ایمریٹس نے اپنے مالی سال کے آغاز سے اب تک اپنے آپریشنز میں 31 فیصد (کل اے ایس کے ایمز) اضافہ کیا ہے اور 26 مارچ 2023 سے شروع ہونے والے اپنے نئے شمالی موسم گرما کے شیڈول کے دوران نشستوں کی گنجائش میں مزید اضافہ لانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

گزشتہ مہینوں کے دوران ایئر لائن نے اپنے نیٹ ورک آپریشنز میں تیزی سے ترقی کی منصوبہ بندی کرنے کے بعد اس پر عمل درآمد کیا ہے اس سلسلے میں 5 شہروں میں سفری خدمات کو دوبارہ متعارف کرایا گیا ہے۔ موجودہ روٹس پر ہفتہ وار 251 پروازوں کا اضافہ ہوا ہے اور فضا اور زمین پر اپنی خدمات میں اضافے کا عمل جاری رکھا ہے۔

ایمریٹس کے چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم نے کہا، ”ایمریٹس اپنے عالمی نیٹ ورک کو وسعت دے رہا ہے اور دنیا بھر میں سفری طلب کو پورا کرنے کے لیے اپنی صلاحیت کو بروئے کار لارہا ہے۔

- Advertisement -

ہمارا مالی سال نسبتاََ خاموشی سے شروع ہوا ،کیونکہ ہم نے جون میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شمالی رن وے کی بحالی کے منصوبے کی تکمیل تک اپنی توسیع روکی۔ تاہم، جولائی 2022 کے بعد سے اسکی مسلسل توسیع ہورہی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا، ”صارفین کی طلب بہت مستحکم رہی ہے، اور ہماری پیشگی بکنگز بھی بہترین ہیں۔ ایمریٹس مختلف شعبوں میں سخت محنت کر رہا ہے تاکہ آپریٹنگ صلاحیت کی بحالی کے نتیجے میں جتنی جلدی ممکن ہو ایئرلائن کا نظام اس کا انتظام سنبھال سکے۔ ہمارے فضائی بیڑے اور مصنوعات کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے کہ ہمارے صارفین ہمیشہ بہترین سفری تجربے سے لطف اندوز ہوں۔
اب تک ہمارے 4 عدد A380طیاروں کے اندر مکمل تزئین و آرائش کی جا چکی ہے ،جس کے ساتھ ہمارے نئے کیبن انٹیریئرز اور پریمیم اکانومی کی نشستیں شامل ہیں، مزید طیارے بھی اسکی سروس میں شامل ہوں گے کیونکہ ہمارے کیبن اور سروس میں اضافے کے 2 ارب ڈالر مالیت کے پروگرام میں تیزی آئے گی۔”

آنے والے مہینوں میں یورپ، آسٹریلیا اور افریقہ کے لیے طے شدہ روٹس پر ایمریٹس کی مزید پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ مشرقی ایشیا میں مزید شہروں میں روٹ دوبارہ شروع ہو رہے ہیں۔

ایمریٹس اپنے نیٹ ورک میں مشہور زمانہ ڈبل ڈیکر طیارے کو دوبارہ متعارف کرانے کے ساتھ اپنے A380طیاروں کے آپریشنز میں اضافہ جاری رکھے ہوئے ہے، جن کا آغاز گلاسگو (26 مارچ سے)، کاسابلانکا (15 اپریل سے)، بیجنگ (01 مئی سے)، شنگھائی (04 جون سے)، نیس (1 جون سے)، برمنگھم (1 جولائی سے)، کوالالمپور (01 اگست سے) اور تائی پے (01 اگست سے) سے ہورہا ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.