ٹیکنالوجی ، کاروباری اور سٹارٹ اپ خبریں

آئی او بی ایم میں ڈاکٹر عمران بتادا کی کتاب ‘ڈیجیٹل پاکستان’ کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی

یہ کتاب ڈیجیٹل پاکستان ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کی اہمیت پر زور دیتی ہے ، ڈاکٹر بتادا

56

- Advertisement -

انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (آئی او بی ایم) میں ہفتہ کو ڈاکٹر عمران بتادا کی کتاب ‘ڈیجیٹل پاکستان ‘کی باضابطہ تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔ یہ کتاب پالیسی سازوں، انڈسٹری ماہرین کو ڈیجیٹل میڈیا کی مکمل گائیڈ لائن پیش کرتی ہے اور طالب علموں کو آگے بڑھنے اور ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار کرنے میں مدد مل سکے گی۔ اس تقریب میں ڈاکٹر عشرت حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پبلک کمیونکیشنز و ڈیجیٹل پلیٹ فارمز فہد ہارون نے بھی شرکت کی۔ فہد ہارون سرکاری محکموں میں میڈیا اور تعلقات عامہ کے اہم شعبوں سے متعلق وسیع اور بھرپور تجربہ رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر عمران بتادا کا پیشہ ورانہ کیرئیر مقامی و بین الاقوامی سطح پر 20 سالوں سے زائد عرصے پر محیط ہے اور اس وقت وہ آئی او بی ایم میں چیف ٹیکنالوجی آفیسر اور ڈائریکٹر سینٹر فار انفارمیشن ٹیکنالوجی کے طور پر اپنی خدمات پیش کررہے ہیں۔ مقررین نے کتاب کی تقریب رونمائی میں مصنف کی کاوشوں کو سراہا جس میں ڈیجیٹل میڈیا کو بہترین انداز سے پاکستان میں استعمال کرنے سے متعلق جامع روشنی ڈالی گئی۔ پینل مقررین کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا ہی مستقبل ہے۔ یہ کتاب انڈسٹری قائدین، پالیسی سازوں اور بالخصوص طالب علموں اور فری لانسرز کے لئے لائحہ عمل پیش کرتی ہے تاکہ ان میں ڈیجیٹل میڈیا کی نوعیت اور کام سے متعلق آگہی میں وسعت آئے اور کس طرح سے اس کتاب کی مختلف خصوصیات کو شخصی نکھار اور پیشہ ورانہ ترقی کے لئے بہترین انداز سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ کتاب آئی او بی ایم کے فیکلٹی ممبرز کی جانب سے حالیہ طباعت شدہ کتابوں میں شامل ہے۔ مہمانوں نے آئی او بی ایم کے اس مثبت پہلو کی حوصلہ افزائی کی کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنی فیکلٹی ممبرز کی کتابیں شائع کرنے میں سہولت فراہم کررہی ہے۔

آئی او بی ایم کے پریذیڈنٹ طالب کریم نے افتتاحی خطاب میں کہا، ”اس سال آئی او بی ایم نے دو کتابوں کا اجراء کیا ہے۔ پہلی کتاب ڈاکٹر شاہدہ وزارت نے تصنیف کی جس کی فروری میں تقریب رونمائی ہوئی۔ ڈاکٹر عمران بٹاڈا کی تصنیف اس سلسلے کی دوسری کتاب ہے۔ ڈاکٹر عمران نے آئی او بی ایم میں پیپرلیس ماحول متعارف کرانے کے لئے قابل ذکر کام کیا ہے۔ ہم کیمپس مینجمنٹ سافٹ ویئر کی تیاری کے عمل میں ہیں۔ انہوں نے آئی او بی ایم میں کامیابی کے ساتھ ڈیجیٹل مارکیٹنگ ڈپلومہ شروع کیا ہے تاکہ بنیادی طور پر فری لانسرز کو سہولت میسر ہو۔ یہ کتاب کئی سالوں سے ان کے مضامین کا مجموعہ ہے۔ ”

- Advertisement -

مہمان خصوصی ڈاکٹر عشرت حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”میں ان مضامین کو کتابی شکل میں مرتب کرنے سے متعلق ڈاکٹر عمران کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ کتابیں پڑھنا اب ایک نایاب چیز بن چکی ہے۔ ہم 14 الفاظ پڑھنے کے عادی ہوچکے ہیں۔ ہمیں مضامین کے مطالعہ اور انکی آگہی کے لئے وقت کو مختص کرنا چاہئے۔ مختلف موضوعات پر مضامین کی ایک کتاب میں شمولیت ایک قابل ستائش قدم ہے۔ میں طالب کریم کو اس منصوبے کی سرپرستی کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔”

فہد ہارون نے بھی کتاب کو سراہتے ہوئے کہا، ”ڈاکٹر عمران کا یہ کام نہایت بروقت ہے اور ڈیجیٹل پاکستان سے متعلق جاری مباحثوں میں ان کا اہم کردار ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن ہمارے بزنس اور کمیونکیشن میں بڑی تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ دنیا بھر سے لوگوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔ حکومتی عہدیدار کے طور پر یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو محتاط سرگرمیوں کے استعمال کیلئے یقینی بنایا جائے۔”

ڈاکٹر عمران بتادا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ”یہ کتاب ڈیجیٹل پاکستان ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔ ہمیں ڈیجیٹائزیشن کی قبولیت، اپنے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور ایسا نظام قائم کرنے کی ضرورت ہے کہ جس سے ترقی، جدت اور خوشحالی پروان چڑھے۔ یہ دنیا اس وقت ڈیجیٹل مستقبل کی جانب بڑھ رہا ہے اور ہم اس میں پیچھے رہنے کے بالکل بھی متحمل نہیں رہ سکتے۔ پاکستان کے لئے بھی اب وقت آگیا ہے کہ وہ ڈیجیٹلائزیشن کو قبول کرے اور اسے بھرپور انداز سے استعمال کرے۔”

اس تقریب میں شرکت کرنے والوں میں معروف پرفیشنلز بشمول بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کے ہیڈ آف ڈیجیٹل اشفاق احمد، آغا خان یونیورسٹی کے گلوبل چیف انفارمیشن آفیسر شوکت علی خان، سندھ پولیس کے چیف ٹیکنیکل آفیسر اور ڈائریکٹر آئی ٹی تبسم عابد، حبیب بینک لمیٹڈ کے جی ایم، ہیڈ آئی ٹی آڈٹ حسین حسن علی، مولر اینڈ فلپس پاکستان کے جنرل منیجر آئی ٹی و ای کامرس افتخار عارف اور برانڈ اینڈ میڈیا لرننگ حب کے شریک بانی صہیب حسن شامل تھے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.