ٹیکنالوجی ، کاروباری اور سٹارٹ اپ خبریں

ڈیف ٹاک اورکنگ فشر سماعت سے محروم پاکستانیوں میں ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دینے کے لیے کوشاں

66

- Advertisement -

اسلام آباد۔ : پاکستان کے پریمیئر ایکسلریٹر پروگرام Jazz xlr8 کے تحت سماعت سے محروم افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانے والے سٹارٹ اپ ’DeafTawk‘ نے نیکسٹ جنریشن موبائل ایکسپیرئنس کمپنی (MX) کنگ فشر کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس کا مقصد ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دینا اور پاکستان میں قوت سماعت سے محروم افراد کے لیے مثبت سماجی رویے اور اقتصادی مواقعوں کی راہ ہموار کرنا ہے۔
دنیا بھر میں موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کے مفادات کی نمائندگی کرنے والی GSMA نے دونوں تنظیموں کو قریب لانے میں اہم کردار اداکیا ہے۔

اس شراکت داری کے تحت کنگ فشر ہر سال سماعت سے محروم پاکستانی افراد میں تقسیم کرنے کے لیے اسمارٹ فونز فراہم کرے گا جس کے ذریعے وہ بیرونی دنیا سے روابط قائم رکھیں گے اور روزگار کے مواقعوں تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ اس سے لاکھوں افراد کو باہمی روابط کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے، اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور معاشرے کا کارآمد شہری بننے میں مدد ملے گی۔

- Advertisement -

کنگ فشر موبائل کی ملکیت کے تجربے میں بے مثال لچک لانے والے جدید ترین آلات کی فراہمی سے پہلے ہی موبائل فون کی معیشت میں انقلاب برپا کر رہا ہے۔ ڈیف ٹاک کے ساتھ شراکت داری،پاکستان میں مثبت سماجی تبدیلی اور ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دینے کے لیے کنگ فشر کے عزم کااظہار ہے۔

پاکستان کے معروف ڈیجیٹل آپریٹر جاز نے اس اقدام کے لیے ضروری لاجسٹک مدد فراہم کرنے کا عزم کیا ہے جبکہ پاکستان کی وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام نے اس مقصد کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا وعدہ کیا ہے۔ ڈیف ٹاک نے جاز کے تعاون سے موبائل ورلڈ کانفرنس 2023 MWC23 Barcelona کے موقع پر سماعت سے محروم افراد کے لیے اشاروں کی زبان کی ترجمانی کرنے والی سروسز کی شمولیت کے ذریعے مسلسل دوسرے سال بھی اسے کنیکٹیویٹی انڈسٹری میں دنیا کا سب سے موثر ایونٹ بنایا ہے۔

ڈیف ٹاک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر علی شبر نے اس شراکت داری پربات کرتے ہوئے کہا کہ،’ہمیں پاکستان میں سماعت سے محروم افراد کی زندگی بہتر بنانے کے لیے کنگ فشر کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے۔جی ایس ایم اے، جاز اور وزارت آئی ٹی کی مدد سے ہم پاکستان میں 90 لاکھ افراد کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کام کریں گے۔ڈیف ٹاک اور کنگ فشر کے مابین شراکت داری،پاکستان میں ڈیجیٹل شمولیت کے فروغ اورایک جامع معاشرے کی تشکیل کی جانب اہم قدم ہے۔“

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.