ٹیکنالوجی ، کاروباری اور سٹارٹ اپ خبریں

پاکستان میں انٹرنیٹ ایکسچینج کے قیام کے لیے جرمن کمپنی، ڈی ای۔سی آئی ایکس اور پی ٹی سی ایل کے مابین معاہدہ

مارکیٹ میں صارفین اور کاروباری اداروں کے لئے بہترین تجربے کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے

81

- Advertisement -

فرینکفرٹ ایم مین (جرمنی)/اسلام آباد : دنیا کے معروف انٹرنیٹ ایکسچینج (آئی ایکس) آپریٹر، ڈی ای۔سی آئی ایکس اور پاکستان کی سب سے بڑی انٹیگریٹڈ انفارمیشن کمیونی کیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کمپنی پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے پاکستان میں انٹرنیٹ ایکسچینج کے قیام کے لیے ایک اسٹریٹجک شراکت داری پر دستخط کیے ہیں۔اس ایکسچینج کو پی ٹی سی ایل کے ڈیٹا سینٹرز میں ایک سیٹ اپ کے طور پر نصب کیا جائے گا۔ ایکسچینج کو گنجان آبادی والے پاکستان میں ایک عالمی معیار کے انٹرکنکشن پلیٹ فارم کے طور پر ”ڈی ای۔ سی آئی ایکس ایز اے سروس“ (ڈی اے اے ایس) ماڈل کے تحت ڈی ای-سی آئی ایکس کے زیرانتظام چلایا جائے گا، اور ڈی ای۔ سی آئی ایکس کے ایوارڈ یافتہ انٹرکنکشن انفراسٹرکچر پر تعمیر کیا جائے گا، جس میں پیئرنگ، کلاؤڈ کنکٹیویٹی اور دیگر انٹرکنکشن خدمات کا مکمل مجموعہ شامل ہوگا۔ تکنیکی نفاذ کی منصوبہ بندی 2023 میں کی گئی ہے۔ انٹرکنکشن پلیٹ فارم علاقائی رابطے کے مرکز کے طور پر کام کرے گا، جو مقامی نیٹ ورکس کو کم تاخیر ی انٹرکنکشن اور عالمی مواد کی لوکلائزیشن کے قابل بنانے کے علاوہ نیٹ ورک کیاستحکام، اسکیل ایبلٹی اور سیکیورٹی میں اضافہ کرے گا۔

”بیس کروڑ سے زائد آبادی اور انٹرنیٹ کے استعمال میں ناقابل یقین حد تک تیزی سے اضافے کی وجہ سے پاکستان کو مقامی انٹرکنکشن کی ضرورت ہے، اور اس شراکت داری کے ذریعے پاکستان کی انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی کو مستحکم کیا جائے گا۔ ہم انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی کی رفتار، معیار اور استحکام کو بڑھانے کی دیرینہ ضرورت کو پورا کرنے کا عزم رکھتے ہیں، تاکہ مارکیٹ میں صارفین اور کاروباری اداروں کے لئے بہترین تجربے کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے“۔ڈی ای۔سی آئی ایکس کے سی ای او،آ ئیوو ایوانوف نے ٹیلی کام ایونٹ ’کیپیسٹی مڈل ایسٹ‘ کے موقع پر دستخط کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا۔

- Advertisement -

ایوانوف نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ مزید قومی اور بین الاقوامی انٹرنیٹ اور کلاؤڈ سروس فراہم کنندگان کو پاکستان میں کاروبار کرنے اور ایک متحرک مقامی ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو فروغ دینے کی طرف راغب کرے گا، تاکہ پاکستان میں لوگوں کو مقامی اور بین الاقوامی معلومات، مواد اور خدمات تک بہترین رسائی فراہم کی جاسکے۔

پی ٹی سی ایل اور یوفون کے گروپ چیف بزنس سلوشنز آفیسر،ضرار ہشام خان نے کہا کہ ہم ڈی ای۔سی آئی ایکس کے تعاون سیایک جدید ترین انٹر کنکشن سہولت کو پاکستان میں لانے پر بہت خوش ہیں۔ پاکستان میں سب سے بڑی مربوط آئی سی ٹی کمپنی کی حیثیت سے، ہم وسیع پیمانے پر ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کے لئے ملک کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو ترقی دینے کے لئے پرعزم ہیں، اور یہ تعاون اس مقصد کے حصول میں ایک اہم قدم ہے۔ ہمارا ملک گیر نیٹ ورک اور ڈی ای۔ سی آئی ایکس کا انٹرکنکشن انفراسٹرکچر بین الاقوامی پلیٹ فارمز کے ذریعہ مواد کی مقامی میزبانی کی سہولت فراہم کرتے ہوئے ہمارے صارفین کے انٹرنیٹ کے تجربے میں بہتری لائے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ اس شراکت داری سے ہمیں لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کے علاوہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو تیز کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

پاکستان میں ڈی اے ایس ماڈل کے تحت اعلان کردہ ایکسچینج تیرہواں ڈی ای۔سی آئی ایکس انٹرنیٹ ایکسچینج ہوگا، جو دبئی میں ڈی ای۔ سی آئی ایکس کے تحت چلنے والے متحدہ عرب امارات ایکسچینج جیسے کامیاب منصوبے کا تسلسل ہے، جس کی ترقی اور کامیابی نے اسے ایک بین الاقوامی انٹرنیٹ مرکز کے طور پر تسلیم کرایا ہے۔ ڈی اے اے ایس پروگرام میں خدمات کا ایک مجموعہ شامل ہے، جیسے تنصیب، دیکھ بھال، فراہمی، مارکیٹنگ، اور سیلز سپورٹ، جسے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر آپریٹرز کے لئے اپنا آئی ایکس اور انٹرکنکشن پلیٹ فارم بنانے میں مدد دینے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو مکمل طور پر ڈی ای۔ سی آئی ایکس کے تحت چلایا جاتا ہے۔ ڈی ای۔سی آئی ایکس انٹرنیٹ ایکسچینج کے لئے ضروری تکنیکی سیٹ اپ کو مکمل طور پر پہلے سے تشکیل شدہ اور معیاری ”ڈی ای۔سی آئی ایکس ان اے باکس“ سہولت کے طور پر فراہم کرتا ہے، جس میں پلگ اینڈ پلے کی آسان سہولت دستیاب ہوتی ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.