ٹیکنالوجی ، کاروباری اور سٹارٹ اپ خبریں

کریم نے خواتین کے لیے خواتین رائیڈرز پر مبنی بائیک سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا

اہل خواتین کے لیے رجسٹریشن کا آغاز بھی کردیا گیا ہے

67

- Advertisement -

کراچی : خواتین کے عالمی دن کے موقع پر، کریم نے حال ہی میں خواتین رائیڈرز پر مبنی ایک نئی بائیک سروس شروع کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جو خصوصی طور پر اپنی خواتین صارفین کو سہولت فراہم کرے گی۔ یہ سروس ابتدائی طور پر کراچی سے شروع کی جائے گی اور بتدریج اس سروس کو پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی متعارف کیا جائے گا۔ کریم کے اس اعلان کے ذریعے ان تمام اہل خواتین کے لیے رجسٹریشن کا آغاز بھی کردیا گیا ہے جو اس سروس میں بطور خاتون کیپٹن کام کرنے اور آمدنی کے مواقع حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

سروس میں دو ماڈلز شامل ہیں – پارٹ ٹائم (5 گھنٹے) اور کل وقتی (10 گھنٹے) جہاں انہیں بالترتیب ماہانہ بنیاد پر30,000 روپے اور 50,000 روپے کی آمدنی کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، کریم خواتین موٹربائیک کپتانوں کو 0% کمیشن، گارنٹی شدہ بونس اور اس کے ساتھ ساتھ ترجیحی بنیاد پر کریم کی حفاظت اور سیکیورٹی کی ہیلپ لائن تک رسائی کے لیے بھی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ وہ تمام خواتین جو اس سروس میں دلچسپی رکھتی ہیں وہ ڈی ایچ اے یا گلشن میں واقع کریم آپریٹنگ سینٹر پر جا سکتی ہیں یا پھر مزید تفصیلات کے لئے کریم کیپٹن کے نام سے فیس بک پیج ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔

موجودہ طور پر کریم کے پلیٹ فارم کے ذریعے 1,700 سے زیادہ خواتین کپتان کریم کے صارفین کو متعدد اقسام کی گاڑیوں میں سفر کی سہولیات مہیا کر رہی ہیں۔ حالیہ پیش رفت میں، کریم اپنی تمام خواتین کپتانوں کو بلاامتیاز کے وہ کونسی گاڑی استعمال کررہی ہے، خصوصی بونس کی پیشکش فراہم کررہا ہے جس کے ذریعے ان کے لیے پلیٹ فارم پر کام کرنا مزید منافع بخش ثابت ہوگا۔

- Advertisement -

خواتین پر مبنی کریم کی اس نئی موٹر بائیک سروس کریم کے وسیع خواتین کسٹمر بیس کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ماحول میں خصوصاً روزمرہ کے دفتر اور یونیورسٹی جانے والی خواتین کونقل و حرکت کے لیے سستی لیکن محفوظ اور قابل اعتماد ٹرانسپورٹ آپشنزحاصل کرنے کے قابل بنائے گی۔ اسی طرح یہ سروس ہمارے معاشرے کی خواتین کو آمدنی پیدا کرنے کے معقول ذرائع اور مالی استحکام حاصل کرنے کے قابل اور بااختیار بنائے گی۔

اس پیشرفت پر تبصرہ کرتے ہوئے، کریم پاکستان کے جنرل منیجر رائیڈ ہیلنگ، عمران سلیم نے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا ایک لازمی حصہ ہیں اور ہمارے مجموعی کسٹمر بیس کی ایک بڑی تعداد پر مشتمل ہیں۔ خواتین کپتانوں پر مبنی بائیک سروس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہماری خواتین کسٹمرز موجودہ معاشی طور پر چیلنجنگ دور میں رکاوٹوں کو توڑ تے ہوئے محفوظ، قابل اعتماد اور سستی نقل و حرکت کے آپشنز تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔ چونکہ موجودہ دور میں خاندانوں کے لیے ایک ہی آمدنی سے گھر چلانا مشکل ہوتا جا رہا ہے، اس لیے یہ سروس بلاشبہ پاکستان میں اضافی آمدنی کے مواقع پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ پاکستان میں کریم آمدنی کے اضافی مواقع فراہم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کررہا ہے۔

کریم ہمیشہ سے ایسے منفرد اقدامات کرنے میں سب سے آگے رہا ہے جس کا مقصد لوگوں کی زندگیوں کو آسان اور بہتر بنانا ہے۔ مزید برآں، کمپنی کا مقصد ایک ایسی زبردست تنظیم کو تشکیل دینا ہے جو لوگوں کی زندگیوں کو مثبت انداز میں متاثر کریں۔ یہ مخصوص کیٹیگری پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے کریم کے جاری عزم کو تقویت فراہم کرے گی۔ کمپنی خواتین رائیڈرز کو کامیاب ہونے کے لیے درکار اسباب اور وسائل فراہم کر کے خواتین کی عوامی جگہوں پر اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے اور اپنے مستقبل کا کنٹرول سنبھالنے میں مدد کر رہی ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.