بینک آف پنجاب پرائم منسٹر یوتھ لون سکیم کے تحت فنڈز تقسیم کرنے والا پہلا بینک بن گیا
- Advertisement -
بینک آف پنجاب (BOP) پرائم منسٹرز یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر سکیم (PMYB&ALS) کے لیے مائیکرو فنانس فراہم کنندگان کو فنڈز فراہم کرنے والا پہلا بینک بن گیا ہے۔ بینک چھوٹے کاروباروں اور کسانوں کو قرض دینے کے لیے اسکیم کے ٹیئر-1 کے تحت نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (NRSP) کو 100 ملین روپے مہیا کرے گا ۔ BOP شریعہ کے مطابق اور روایتی فنانسنگ دونوں حل پیش کر رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ قرض حصول کنندگا کی ایک وسیع تعداد اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔
- Advertisement -
دریں اثنا، BOP پہلے ہی حصہ لینے والے بینکوں کے درمیان Tier-2 اور Tier-3 کے تحت ادائیگیوں اور منظوریوں کے معاملے میں آگے ہے۔ حکومت پاکستان نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے چھوٹے کاروباروں، زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں کو رعایتی فنانسنگ کے ذریعے انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے لیے PMYB&ALS کا آغاز کیا ہے۔ اس اسکیم میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ملک میں معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کا تصور کیا گیا ہے۔
ظفر مسعود (صدر اور سی ای او – بی او پی) نے کہا، "ہم صنعت کاری کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے قابل فخر شراکت دار ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ مالیاتی شمولیت انٹرپرینیورشپ کے لیے ایک موثر ٹول ہے۔ مجھے امید ہے کہ مزید بینک اور مالیاتی ادارے اس اقدام کو فروغ دینے کے لیے آگے بڑھتے ہوئے دیکھیں گے۔”
- Advertisement -