المُعیز گروپ آف انڈسٹریزنے 15 ویں بین الاقوامی CSR کانفرنس 2023 میں چھ اہم ایوارڈز حاصل کر لئے
- Advertisement -
اسلام آباد : المُعیز گروپ آف انڈسٹریز جو کہ چینی کی پیداوار کے حوالے سے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی نمایاں مقام رکھنے کے ساتھ ساتھ سٹیل، پاور جنریشن، فوڈ اور جانوروں کی خوراک جیسی مختلف صنعتوں میں بھی ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے، نے حال ہی میں سرینا ہوٹل اسلام آباد میں ہونے والی 15ویں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔ اس کانفرنس کا انعقاد نیشنل فورم آن انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ (NFEH) نے کیا۔ اس کانفرنس کا مقصد پاکستان میں کام کرنے والی ملکی اور بین الاقوامی کمپنیز کے سی ایس آر (corporate social responsibility) کے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کو سراہنا اور انعامات تقسیم کرنا تھا۔
المُعیز گروپ آف انڈسٹریزنے اس سال پہلی باراس مقابلے میں حصہ لیا اور کانفرنس میں شرکت کی۔المُعیز گروپ آف انڈسٹریزنے چھ کیٹیگریز میں نمایاں کارکردگی دکھائی، جن میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ اینڈ سروسز، سی ایس آر پروجیکٹس، ایجوکیشن اینڈ اسکالرشپس، گرین انرجی اینڈ انیشیٹو،سوشل ایمپیکٹ اینڈ سسٹین ایبلیٹی، اور ویسٹ مینجمنٹ اینڈ ری سائیکلنگ شامل ہیں۔ المُعیزانڈسٹریز تمام چھ کیٹیگریز میں ایوارڈز حاصل کر کے مجموعی طور پر سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی جناب احسن اقبال نے ایوارڈزتقسیم کیے۔
- Advertisement -
اس اہم کامیابی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، المُعیز گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب نعمان احمد خان نے بتایاکہ، ”المُعیز گروپ آف انڈسٹریزانتہائی ذمہ داراور قانون کی پاسداری کرنے والا گروپ ہے۔ ہمارا گروپ اپنی کارپوریٹ سوشل رسپانس ایبلیٹی بہترین انداز سے پوری کررہا ہے جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس کامیابی سے نوازا ہے۔ “ مزید بات کرتے ہوئے نعمان احمد خان صاحب نے کہا کہ ”المُعیز گروپ آف انڈسٹریزمستقبل میں نہ صرف اپنی CSRکی ذمہ داریاں احسن انداز سے نبھاتا رہے گابلکہ پاکستان اور پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ المُعیزگروپ کی جانب سے حال ہی میں آنے والے سیلاب کے بعد متاثرین کی امداد اس بات کا ثبوت ہے کہ گروپ فلاح و بہبود کے کاموں میں سرگرم ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ المُعیز گروپ آف انڈسٹریز ماحول کو بہتر سے بہتر بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔“
NFEH ایک غیر سرکاری اور رضاکارانہ تنظیم ہے جس کا مقصد کارپوریشنز کی جانب سے اپنے ملازمین اور کمیونٹی کے لیے کئے گئے اقدامات کو سراہنااوران کی سرپرستی کرنا ہے۔ NFEH ہر سال ان تمام صنعتوں کے درمیان CSR مقابلوں کا انعقاد کرتی ہے جو اس سے جڑی سرگرمیوں کی مختلف کیٹگریزمیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔
- Advertisement -