ٹیکنالوجی ، کاروباری اور سٹارٹ اپ خبریں

الغازی ٹریکٹرز نے اپنے نظام کو سیب سے آراستہ جدید ڈیجیٹل نظام میں ڈھالنے کیلئے دو ارب روپے کی سرمایہ کاری کا آغاز کردیا

الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کے اندر بڑی ڈیجیٹل تبدیلی اگلے چار سال میں مکمل ہوگی

69

- Advertisement -

کراچی :  رواں سال مارکیٹ میں ریکارڈ ساز ترقی اور مینجمنٹ آپریشنز میں کامیابی حاصل کرنے والے پاکستان کے صف اول کے زرعی ٓآلات ساز ادارہ، الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ (Al Ghazi Tractors Limited) نے 2 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے اپنے نظام میں ڈیجیٹل اور آئی ٹی انفارسٹرکچر میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ ایک جدت انگیز ای آر پی سلوشن، جدید ترین ساپ ایس / 4 ایچ اے این اے (SAP S/4HANA) کی انٹیگریشن کے ساتھ کمپنی بنیادی طور پر اپنی فیصلہ سازی کا عمل ازسرنو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے پورے نظام کو انتظامی طور پر مستحکم بنا رہی ہے۔

ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جدید دور میں کاروباری استحکام اور ترقی کی بنیاد بن گیا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار پر مبنی تجزیے اور انتظامی بنیاد پر کارکردگی کے ذریعے الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کا مقصد صارفین کو بھرپور اطمینان فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شیئر ہولڈرز کو غیر معمولی اعتماد کی فراہمی کے اپنے وعدے پر عمل درآمد ہے۔ ساپ ایس / 4 ایچ اے این اے جدید کاروباری اداروں کو اپنے سرگرم صارفین کے مطالبات اور مارکیٹ کی بدلتی ہوئی ضروریات کی طرف زیادہ فعال، باسہولت اور مستحکم طریقہ کار اختیار کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ مصنوعی ذہانت، اینالٹکس، آئی او ٹی اور مشین لرننگ سمیت متعدد جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے یہ نیا سافٹ ویئر الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کو اپنی انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ای آر پی) کے ذریعے روانی کے ساتھ زیادہ تیز، باسہولت اور آسانی سے کام کرنے کیلئے فعال بنائے گا۔

- Advertisement -

الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کے قائم مقام سی ای او جاوید اقبال نے اس اہم پیش رفت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ آپریشنز اور کاروباری انتظام کے حوالے سے انڈسٹری میں ہمیشہ قائدانہ کردار کا حامل رہا ہے۔ ساپ کے بنیادی آٹوموٹو ماڈیولز کی انٹیگریشن کے ذریعے ہماری بنیادی آپریشنل ٹیموں کو خطے بھر میں رئیل ٹائم ڈیٹا کی بنیاد پر رپورٹنگ کی رسائی حاصل ہوگی،جس کی بدولت تاخیر پر کم سے کم وقت میں روانی سے فیصلہ سازی کی سہولت حاصل ہوگی۔ایک بار جب یہ نظام مکمل طور پر فعال ہوجائے گا، تو وینڈرز، ڈیلرز اور دیگر شیئر ہولڈرز کے ساتھ ادارے کا اینڈ ٹو اینڈ تعلق نمایاں طور پر تبدیل ہوجائے گا۔”

الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کے اندر بڑی ڈیجیٹل تبدیلی اگلے چار سال میں مکمل ہوگی۔ تاہم، ابتدائی تیاری کے مراحل میں اس پروجیکٹ کے پہلے مرحلہ کا آغاز ہوچکا ہے جو 10 ماہ میں پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔ اس ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ کی قیادت ایک خصوصی اسٹیئرنگ کمیٹی کرے گی جس میں الفطیم گروپ ای آئی ٹی، ٹرانسفارمیشن اور اسٹریٹجی ٹیمیں شامل ہیں۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.