جوبلی لائف انشورنس اور سمیٹری ڈیجیٹل کا اشتراک۔ نوجوانوں میں انشورنس کی آگہی بڑھانے میں اہم پیش رفت
- Advertisement -
کراچی : پاکستان میں نجی شعبے کی سب سے بڑی انشورنس کمپنی، جوبلی لائف انشورنس نے ڈیجیٹل دنیا میں اپنی موجودگی بڑھانے اور صارفین کے استعمال میں بڑی تبدیلی کے لئے سمیٹری گروپ کمپنی کی سمیٹری ڈیجیٹل (Symmetry Digital)کو اپنا پارٹنر مقرر کیا ہے۔ یہ شراکت داری انٹرایکٹو مارکیٹنگ اور اہم خدمات کی مکمل رینج کا احاطہ کرتی ہے جس میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی حکمت عملی، کانٹینٹ،سوشل، سرچ، انفلوئنسر، پرفارمنس، میڈیا، ویب ڈیزائن اور ویب ڈیولپمنٹ شامل ہیں جبکہ ڈیٹا اور مستقبل کی ٹیکنالوجی کے ساتھ جدت انگیز آئیڈیاز پیش کئے جاتے ہیں۔
جوبلی لائف انشورنس کے ایم ڈی اور سی ای او،جاوید احمد نے کہا، ”جدید دور کی مارکیٹنگ کی ضروریات کے مطابق ہم جوبلی لائف میں ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے مطلوبہ اثرات پیدا کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ اس سلسلے میں سمیٹری گروپ ہمارے لئے بہترین طور پر موزوں ہے۔ ہم اپنے صارفین کے استعمال کو اگلی سطح پر لے جانے، جدید ترین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل حل کے ساتھ ان کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مستعد ہیں۔”
- Advertisement -
سمیٹری گروپ کے سی ای او،سروش احمد نے کہا، ”ہمیں خوشی ہے کہ سمیٹری ڈیجیٹل اپنے ڈیجیٹل سفر میں جوبلی لائف انشورنس کے ساتھ شراکت داری کر رہا ہے۔ یہ اشتراک ڈیجیٹل استعمال کے ذریعے دنیا کو بہتر بنانے سے متعلق ہمارے وژن کی توسیع ہے اور ہم مل کر جوبلی لائف انشورنس کے صارفین کے لئے شاندار ڈیجیٹل حل فراہم کریں گے۔”
جوبلی لائف انشورنس کی جانب سے انشورنس مصنوعات میں سرمایہ کاری کے لئے نوجوان نسل میں ابتداء سے ہی شعور اجاگر کرنے کے لئے توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ اس مقصد کی تکمیل کے لئے سمیٹری ڈیجیٹل کی شمولیت سے بنیاد رکھی گئی ہے تاکہ مارکیٹنگ کی براہ راست کاوشوں کے ساتھ موثر چینلز کے ذریعے متعین صارفین تک رسائی حاصل کی جائے۔
سمیٹری گروپ اپنے برانڈز کی وسیع رینج اور ڈیجیٹل مصنوعات اور بے مثال خدمات کے ساتھ اس شراکت داری میں سمیٹری ڈیجیٹل کو بھرپور تعاون فراہم کرے گا جس کی بدولت صارفین کو جوبلی لائف انشورنس کی مصنوعات و خدمات سے متعلق معلومات ڈیجیٹل طریقے سے بلاتعطل حاصل ہوسکیں گی۔
- Advertisement -