اردو خبریں ، ٹیکنالوجی ، کاروباری ، شوبز اور سٹارٹ اپ کی خبریں

پی ٹی سی ایل ، یو فون کے گروپ چیف فنانشل آفیسر ندیم خان آئی سی اے پی کے رکن نامزد

64

- Advertisement -

پی ٹی سی ایل اور 4G کے گروپ چیف فنانشل آفیسر،ندیم خان کو انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکانٹنٹس آف پاکستان (ICAP) کی جانب سے اپنے معتبر اکانٹنگ اسٹینڈرڈز بورڈ کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔ یہ بورڈ ملک میں اکانٹنگ معیارات اختیار کرنے، معیارات قائم کرنے اور ان کے نفاذ کی نگرانی اور رہنمائی کرنے کے ساتھ ساتھ نئے بین الاقوامی مالیاتی رپورٹنگ معیارات (آئی ایف آر ایس) اپنانے کی سفارشات کرنے کا ذمہ دار ہے۔

- Advertisement -

ندیم خان ان تین ممتاز کاروباری اور انڈسٹری رہنماں میں سے ایک ہیں جنہیں بورڈ کے رکن کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، جس میں ان کے علاوہ سرکاری اور نجی شعبوں سے اہم شخصیات بھی شامل ہیں۔ انہیں چار سال کی مدت کے لئے رکن نامزد کیا گیا ہے۔

ندیم خان ایک معروف ماہرِ مالیات ہیں جو اہم عہدوں پر تقریبا تین دہائیوں تک پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ گزشتہ 20 سال سے پی ٹی سی ایل گروپ سے وابستہ ہیں، جہاں انہوں نے کمپنی کو پاکستان کے ٹیلی کمیونی کیشن منظرنامے میں قائدانہ حیثیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ مزید برآں، وہ یو مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکانٹنٹس آف پاکستان (ICAP) ایک پیشہ ورانہ ادارہ ہے جو پاکستان میں اکانٹنسی کے شعبے کو ریگولیٹ کرتا ہے۔ یہ چارٹرڈ اکانٹنٹس آرڈیننس، 1961 کے تحت قائم ایک قانونی طور پر خود مختار ادارہ ہے

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.