اردو خبریں ، ٹیکنالوجی ، کاروباری ، شوبز اور سٹارٹ اپ کی خبریں

بینک الفلاح نے قسط بازار کے 140 ملین روپے مالیت کے 7.2 فیصد ایکویٹی حصص کے حصول کا معاہدہ کرلیا

بینک الفلاح کی قسط بازار کے ایکویٹی حصص کے حصول اور ایکویٹی سرمایہ کاری

63

- Advertisement -

کراچی : پاکستان کے سب سے بڑے کمرشل بینکوں میں شامل بینک الفلاح نے قابل ذکر انداز سے وینچر کیپٹل ایکو سسٹم میں داخل ہوکر نان بینک فنانشل کمپنی (این بی ایف سی) پلیٹ فارم قسط بازار (QistBazaar) میں 140 ملین روپے مالیت کے 7.2 فیصد ایکویٹی حصص کے حصول کا معاہدہ کیا ہے۔ یہ کامیابی سے ترقی کے سفر پر گامزن، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سے بائی ناؤ پے لیٹر (بی این پی ایل) کے شعبے میں لائسنس یافتہ ہے۔

یہ حصول ملک کے فن ٹیک منظرنامے میں ایک اہم پیش رفت ہے کیونکہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی کمرشل بینک نے بی این پی ایل فن ٹیک میں ایکویٹی حصص حاصل کئے ہیں۔ اس اشتراک کے ساتھ بینک کا مقصد پاکستان میں بی این پی ایل کے منظرنامہ کو تبدیل کرنا اور کمرشل بینکوں اور فن ٹیک اداروں کے درمیان مزید تعاون کی راہ ہموار کرنا ہے۔

ایکویٹی معاہدے کے علاوہ بینک الفلاح اور قسط بازار نے شرائط و ضوابط کے تحت 350 ملین روپے تک شریعہ کمپلینٹ طریقہ کار کے حوالے سے خصوصی فنانسنگ کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ بینک قسط بازار کے پلیٹ فارم میں ڈیجیٹل فنانسنگ پروڈکٹ کو شامل کرے گا تاکہ بی این پی ایل کے شعبے میں صارفین کو خصوصی فنانسنگ کی سہولت حاصل ہو۔ یہ ان صارفین کو خاص طور پر پروڈکٹ فراہم کرے گا جن کی باضابطہ کریڈٹ تک محدود یا عدم رسائی ہے۔ توقع ہے کہ یہ شراکت داری صارفین کے استعمال، مالیاتی شمولیت کو بہتر بنانے اور جدید حل فراہم کرکے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی۔

- Advertisement -

اس معاہدے کی دستخطی تقریب میں بینک الفلاح کی سینئر قیادت نے شرکت کی جن میں صدر اور سی ای او عاطف باجوہ بھی شامل تھے۔ اس موقع پر اسٹریٹجی، ٹرانسفارمیشن، کسٹمر ایکسپیرینس اینڈ وینچر کیپٹل انویسٹمنٹ کے گروپ ہیڈ عاصم واجد جواد اور ڈیجیٹل بینکنگ کے گروپ ہیڈ یحییٰ خان موجود تھے۔ قسط بازار کے شریک بانی عارف لاکھانی اور کریم گیلانی سمیت دیگر ایگزیکٹوز نے اس تقریب میں شرکت کی۔

بینک الفلاح کے صدر اور سی ای او عاطف باجوہ نے کہا، ”بینک الفلاح صارفین کی قرضوں تک محدود رسائی اور کم قوت خرید کے ساتھ ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ ایکوٹی سرمایہ کاری اور اسلامک ایمبیڈڈ فنانسنگ معاہدے کے ذریعے قسط بازار کے ساتھ ہمارا تعاون ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس شراکت داری کا مقصد نئے مالیاتی حل فراہم کرنا، ان پسماندہ صارفین کے لیے ترقی اور مدد کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔”

قسط بازار کے سی ای او عارف لاکھانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، ”قسط بازار قوت خرید کو عوامی بنانے کے مشن پر سرگرم ہے۔ ہمارے قیام کے ابتدائی 18 ماہ میں 17 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو ہم اپنی خدمات پیش کرچکے ہیں، ان میں سے بیشتر کے پاس بینک اکاؤنٹس نہیں ہیں اور نہ ہی وہ وہ کچھ خرید سکتے تھے لیکن انہوں نے وہ کام کئے وہ ہمارے بغیر ممکن نہ تھے۔ بینک الفلاح کے ایکویٹی اور ایمبیڈڈ فنانسنگ پارٹنر کے طور پر سامنے آنے سے ان کی رہنمائی اور تجربے سے ہمارا کام بہت آسان ہو جائے گا۔”

فوری خریدیں، بعد از ادائیگی (بی این پی ایل) کی سہولت اپنی کفایت شعاری، سہولت اور مالی لچک کی وجہ سے صارفین میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔یہ سہولت بلند شرح سود کے دور میں خریداری کے روایتی ذرائع کا سستا حل پیش کر رہی ہے۔ بینک الفلاح اس وقت اپنے ایوارڈ یافتہ ای کامرس مارکیٹ پلیٹ فارم الفا مال کے ذریعے بی این پی ایل کی ایک پھلتی پھولتی پروڈکٹ چلا رہا ہے۔ اس اشتراک کے ذریعے بینک کا مقصد صارفین کے ایسے شعبوں میں وسعت لانا ہے جن کی کریڈٹ کی فائلز ہلکی یا عدم موجود ہیں۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.