جاز گیم ناؤاور فری فائرکی جانب سے FFSI میں کوالیفائی کرنے والی پاکستانی ٹیم RZX x Legacy کے لیے دس لاکھ روپے کا انعام
- Advertisement -
اسلام آباد:جازکے آن لائن ای سپورٹس پلیٹ فارم،گیم ناؤ نے گرینا کی مشہور ملٹی پلیئر بیٹل رائل موبائل گیم،فری فائر کے ساتھ مل کرفری فائر SEA انویٹیشنل (FFSI) 2023 کے لیے کوالیفائی کرنے والی پاکستانی ٹیمRZX x Legacy کو دس لاکھ روپے انعام دیاہے۔
گیم ناؤ اور فری فائرکی معاونت سے پاکستان کی آن لائن گیمنگ ٹیمRZX x Legacy کودس لاکھ روپے کی پول انعامی رقم دی گئی ہے۔اس ٹیم نے پاکستان میں ایک ہزار 152 مقامی ٹیموں کے مابین ایک ماہ تک جاری رہنے والے کوالیفکیشن راؤنڈزجیت کرFFSI کے عالمی مقابلہ کے لیے دنیا بھرسے کوالفیائی کرنے والی اٹھارہ ٹیموں میں اپنی جگہ بنائی۔
یہ ٹورنامنٹ 12 سے 28 مئی تک تھائی لینڈ میں منعقد ہوگاجس میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم رواں ہفتے کے آخر میں روانہ ہوگی۔
- Advertisement -
جاز کے چیف کمرشل آفیسر کاظم مجتبیٰ نے کہا کہ،”ایک ڈیجیٹل فرسٹ کمپنی ہونے کے ناطے جاز،پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کی راہ ہموار کرنے اور اسے مزید تقویت دینے کے لیے پرعزم ہے۔صرف 2023 میں آن لائن گیمنگ مارکیٹ میں پاکستان کے لیے آمدنی کا تخمینہ 46ملین ڈالر سے زائد لگایا گیاہے اور 2027 تک یہ مالیت تقریباً 73 ملین ڈالر ہونے کی توقع ہے۔ یہ اعدادوشمار ہمارے نوجوانوں کے لیے عالمی سطح پر معاشی ترقی کے منافع بخش مواقعوں کی جانب نشاندہی کرتے ہیں اورجازاپنے آن لائن پلیٹ فارم گیم ناؤ کے ذریعے اسے عملی جامہ پہنانے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔“
فری فائر کے پارٹنرشپس منیجر فلک گوندل نے بھی ایسے ہی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ،”سال 2027 تک آن لائن گیمنگ کی عالمی صنعت کی مالیت 32.5ارب ڈالر سے زائد ہونے کی توقع ہے۔ہمیں خوشی ہے کہ ہم گیم ناؤ کے ساتھ مل کرپاکستان کے بہترین گیمنگ ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے کام کررہے ہیں۔اس شراکت داری سے گیمنگ ایکو سسٹم کو فروغ ملے گا جس سے مقامی ٹیلنٹ کو عالمی سطح کے مقابلوں میں حصہ لینے کے مواقع ملیں گے۔“
جاز کے اسٹریم ہیڈ گیمنگ اینڈ ای اسپورٹس سید ارسلان قمرنے ڈیجیٹل گیمنگ کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ،”پاکستان میں ای سپورٹس کی مقبولیت اس شعبے میں تیزی سے ترقی کی متقاضی ہے اورجازاس ڈیجیٹل کامیابی میں نمایاں کردارادا کررہا ہے۔“
جاز گیم ناؤ عالمی سطح پر مقابلہ کے لیے پاکستان میں آن لائن کھلاڑیوں کی مددکرتا رہا ہے۔ جازاپنے اس اقدام سے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف میں شامل ہدف نمبر نو (صنعت، اختراع اور انفراسٹرکچر)کے حصول میں بھی معاونت کررہا ہے۔
- Advertisement -