اقوال زرین اچھی باتیں ، اقوال زرین ، اچھی اچھی باتیں ؛ حصہ 2
- Advertisement -
- انسان جب اچھا سوچتا ہے تو الله خود ہی راستے بنا دیتا ہےاور مشکلیں آسان کردیتا ہے
- تمھارا رب جس چیزکو تمھارے قریب کردے
تو اس میں حکمت تلاش کرو۔
اورجس چیزکو تم سے دور کردے
اس پرصبراختیار کرو۔
اپنے رب کریم کے فیصلوں پر راضی هوجاؤ
وہ بڑا مہربان ہے۔ - اچھےہیں وہ لوگ جوزندگی کی تلخیوں کیوجہ سےخود تلخ نہیں ہوتے،جومسکراتے ہیں
ہلکے پھلکے انداز میں بات کرتے اور سنتےہیں.
یقین جانیے
زندگی انہی لوگوں کیوجہ سےخوبصورت ہے! - جو لوگ زندگی کو ایک مقدس فریضہ سمجھ کر بسر کرتے ہیں وہ کبھی ناکام نہیں ہوتے ۔
- زندگی کا بہترین معلم تجربہ ہے۔
-
اعتبار ایک روح کی طرح ہے اگر ایک بار چلا جائے تو پھر کبھی لوٹ کر نہیں آتا۔قریب ترین آواز ضمیر کی آواز ہوتی ہے مگر بہت کم لوگوں کو سنائی دیتی ہے۔اپنے ہر عمل سے پہلے اپنی نیت کا رخ درست کر لیجیے۔۔اسے اللہ کے لیے خالص کر لیجیے۔۔کیونکہ درست سمت ہی منزل تک لے جاتی ہے۔۔نیک نیتی کا راستہ خیر کا راستہ ہے ، جوسیدھا رب کی رضا سے جاکر ملتا ہے۔۔ایک ہزار میل کا سفر بھی شروع ایک قدم سے ہوتاہے۔توبہ قبول ہونے کی نشانی یہ ہے کہ اس کے بعد انسان کا دل گناہ سے ہٹ جاتا ہے۔جب لوگ مجھے اپنی ضرورت کے وقت یاد کرتے ہیں تو میں برا نہیں مانتا۔۔کیونکہ چراغ کی ضرورت تب ہی پڑتی ہے جب اندھیرا ہوتا ہے۔گناہوں کو معمولی اور حقیر مت سمجھیں۔ہم بعض ایسے کام بھی کر گزرتے ہیں جو ہماری نظر میں مکھی کے پر کے برابر بھی نہیں ہیں جبکہ ان کاموں کو رسول ﷺ کے زمانے میں ہلاک کر دینےوالے گناہوںمیں شمار کیا جاتا تھا۔
- Advertisement -