سوموٹو نوٹس لے کر ہی قاسم سوری کی رولنگ مسترد کی گئی تو تعریفیں کی گئی تھیں، اب سپریم کورٹ نے سوموٹو لیا ہے تو ان کو بڑی تکلیف ہورہی ہے : عمران خان
سپریم کورٹ نے14مئی کو الیکشن کی تاریخ دی ہے ہم انہیں بھاگنے نہیں دینگے ؛عمران خان
- Advertisement -
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن14مئی سے آگے نہیں جانے دیں گے، حکومت جون میں الیکشن کی بات کرے تو مذاکرات ہوسکتے ہیں۔
عمران خان نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ پریشر ڈال کربچ سکتے ہیں تو ہم ایسی تحریک چلائیں گے کہ اس سے پہلے کسی نےنہیں دیکھی ہوگی۔
سٹیٹ بینک نے حکومت کی جانب سے 239 ارب روپے کا قرضہ لینے کے انگریزی اخبار کے دعوی…
- Advertisement -
یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی، میزبان ماریہ میمن کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔
صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوموٹو نوٹس لے کر ہی قاسم سوری کی رولنگ مسترد کی گئی تھی تو اس وقت تو تعریفیں کی گئی تھیں، اب سپریم کورٹ نے سوموٹو لیا ہے تو ان کو بڑی تکلیف ہورہی ہے، ہمارے لیےرات12بجےعدالتیں کھلی تھیں ہم نے تب بھی سپریم کورٹ کے فیصلے سے انکار نہیں کیا تھا۔
عمران خان نے کہا کہ اس سے پہلے بھی سپریم کورٹ کے3،5 رکنی بینچ نے فیصلہ دیا جسے سب لوگوں نے قبول کیا، آئین واضح کہتا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہو تو90دن میں الیکشن کرانا ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے14مئی کو الیکشن کی تاریخ دی ہے ہم انہیں بھاگنے نہیں دینگے، یہ لوگ آج بھی عدلیہ پردباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں، ہم عوام کو تیار کررہے ہیں، پوری قوم عدلیہ اورآئین وقانون کے ساتھ کھڑی ہے۔
شہباز شریف نے اتحادی حکومت کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا
- Advertisement -