عمران خان ایک ہی اکیلا لیڈر ہے جو سیاست کے ممبر سے اللہ اور اس کے رسول کی بات کرتا ہے۔ مولانا طارق جمیل
میں نے عمران خان میں خیر کے سوا کچھ نہیں دیکھا
- Advertisement -
میرے نزدیک عمران خان اچھا اور نیک آدمی ہے، میں نے عمران خان میں خیر کے سوا کچھ نہیں دیکھا ۔ مولانا طارق جمیل کی گفتگو
نامور مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک عمران خان میں خیر کے سوا کچھ نہیں، عمران ایک اچھا اور نیک آدمی ہے۔ وہ سیاست کے ممبر سے اللہ اور اللہ کے رسول کی بات کرتا ہے۔
طارق جمیل نے کہا کہ میں نے عمران خان میں خیر کے سوا کچھ نہیں دیکھا۔ ہمارے معاشرے میں ایسی فضا بن گئی ہے خاص طور پر سیاسی اور عمومی طور پر ہمارے معاشرے میں ہم لوگوں کی خوبیاں نہیں خامیاں دیکھتے ہیں۔ کسی میں سو خوبیاں ہوں اور ایک خامی ہو تو اس ایک پر ہم سو کو زیرو کر دیتے ہیں۔
- Advertisement -
میری تربیت اس طرح کی ہوئی ہے کہ خوبیاں دیکھو خیامیاں نہ دیکھو ، یہی چیز مجھے بازار حسن تک لے گئی۔وہاں میں نے تین سال لگائے ،کتنیوں کی شادیاں کروائیں اور کتنیوں کی توبہ کروائی۔ان میں جا کر پتہ چلا کہ ان سے مظلوم تو بہت کم لوگ ہیں، یہ بہت مظلوم طبقہ ہے۔مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ میرے نزدیک عمران خان اچھا اور نیک آدمی ہیں۔
جس طرح عمران خان نے لوگوں کو لاالہ الااللہ سمجھایا ہے ایسے تو علماء بھی نہیں سمجھاتے۔اور یہ ایک ہی اکیلا لیڈر ہے جو سیاست کے ممبر سے اللہ اور اس کے رسول کی بات کرتا ہے۔ریاست مدینہ کی بات کرتا ہے۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ چونکہ سیاست اب نفرت میں تبدیل ہو چکی ہے، آگے دشمنی میں تبدیل ہو جائے گی تو کسی فریق کو مخالف کی خوبی نظر نہیں آتی، عیب ہی نظر آتے ہیں۔
پی ڈی ایم والوں میں بھی خوبیاں ہیں لیکن دونوں کو خوبیاں نظر نہیں آرہی ،بس عیب ہی نظر آرہے ہیں اور یہی ہمارا معاشرہ ہے۔واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل عمران خان کے قریبی دوست ہیں۔عمران خان کی وزارت عظمیٰ کے دوران وہ کئی بار ان سے ملاقات بھی کر چکے۔مولانا طارق جمیل ہمیشہ عمران خان کی تعریف کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ باقی سیاستدانوں سے مختلف ہیں
- Advertisement -