اردو خبریں ، ٹیکنالوجی ، کاروباری ، شوبز اور سٹارٹ اپ کی خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر20 فیصد کمی

69

- Advertisement -

اسلام آباد : ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر20 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔آئل کمپنیزایڈوائزری کمیٹی، اوگرا اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا مارچ2023 186333000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 20 فیصدکم ہیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 23369000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

- Advertisement -

مارچ میں 2036000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جو فروری کے مقابلے میں 9 فیصدزیادہ ہیں، فروری میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کاحجم 1871000 ٹن ریکارڈکیاگیاتھا، گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں جاری سال مارچ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر13 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ، گزشتہ سال مارچ میں 2337000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں جو رواں سال مارچ میں 2036000 ٹن رہیں ۔

جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں خام تیل کی درآمدات میں سالانہ بنیاد پر11 فیصد اورہائی سپیڈڈیزل کی درآمدات میں 37فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ،اسی طرح فرنس آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر50 فیصدسے زیادہ کمی ریکارڈکی گئی ہے۔\395

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.