اردو خبریں ، ٹیکنالوجی ، کاروباری ، شوبز اور سٹارٹ اپ کی خبریں

رمضان المبارک میں نعتوں سے محظوظ ہونے کے لئے اسپاٹیفائی نے رمضان حب فیچر پیش کردیا

صنم ماروی ایکول پاکستان کے لئے اپریل کی ایمبیسڈر منتخب، انکا کلام 'اے خدا 'بھی خصوصی پلے لسٹ میں شامل

65

- Advertisement -

کراچی : دنیا بھر کے مسلمان روحانیت، اجتماعیت اور شکر گزاری کو اپناتے ہوئے رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ منارہے ہیں اور اسپاٹیفائی اپنے خصوصی رمضان مرکز (Ramadan hub) کے ذریعے اپنے سامعین کے لئے نیک جذبات اور پاکیزگی کے اس سفر کو اس شاندار موقع پر آگے بڑھا رہا ہے۔ آڈیو اسٹریمنگ سروس سامعین کو رمضان کے تمام لمحات کے لئے خصوصی اور تخلیقی طور پر تیار کردہ پلے لسٹس کے ذریعے اس مقدس مہینے کی روح کو شامل کرنے کا انوکھا موقع فراہم کر رہی ہے۔

اس ضمن میں معروف گلوکارہ صنم ماوری کو اس مہینے اسپاٹیفائی کے ایکول پاکستان کی ایمبیسڈر منتخب کیا گیا ہے اور نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر میں ڈیجیٹل بل بورڈ پر وہ اپنے صوفی کلام ‘اے خدا’ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی جسے انہوں نے اس مبارک مہینے کے موقع پر جاری کیا ہے اور یہ کلام اسپاٹیفائی کی ایکول پاکستان پلے لسٹ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

صنم ماروی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور ہیں جن کا کیریئر تقریبا 14 سال پر محیط ہے۔ وہ اردو، سندھی، پنجابی اور سرائیکی میں گیت گانے کے ساتھ ساتھ دم بخود کرنے والی آواز کی مدد سے صوفی شاعری کا خوبصورت پیغام پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے کلاسیکی موسیقی کا ابتدائی درس اپنے والد سے حاصل کیا۔ عظیم گلوکار استاد فتح علی خان اور عابدہ پروین سے تربیت حاصل کرنے والی صنم ماروی نے اپنا بچپن پاکستان بھر کے تہواروں اور مزارات پر گاتے ہوئے گزارا۔ اب ان کا میوزک بالی ووڈ تک پہنچ چکا ہے اور یونیسکو (UNESCO)کے ساتھ ساتھ انہیں پاکستان کے سب سے بڑے سول ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

- Advertisement -

قرآن پاک کی تلاوت سے لے کر روح پرور کلام تک، اسپاٹیفائی کی پلے لسٹس ہر لمحے سامعین کی دلچسپی ظاہر کرتی ہیں۔ آڈیو اسٹریمنگ سروس کے اعداد و شمار کے مطابق سامعین رمضان المبارک کے دوران صبح 6 بجے تلاوت قرآن پاک کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ اسماعیل النوری کی قرات میں سورۃ الکہف، سورۃ الرحمان، سورۃ الواقعہ، سورۃ الملک اور سورۃ یاسین کی تلاوت اس ماہ سب سے زیادہ نشر ہونے میں سرفہرست ہیں جس کے بعد مصری قاری رشید الفاسی کی بھی انہی سورتوں کی تلاوت سنی جاتی ہے۔

پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی سینئر منیجر ایڈیٹوریل، رطابہ یعقوب نے کہا، ”اسپاٹیفائی میں ہم اپنے سامعین کے ساتھ رمضان کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہمارے رمضان مرکز (Ramadan hub) میں روح پرور دعاؤں کا ایک مجموعہ ہے جو سامعین کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے، اور ‘سلام’ سب سے زیادہ اسٹریم کی جانے والی پلے لسٹس میں شامل ہے۔ حمد و نعت کے کلاموں کا مجموعہ بھی سامعین میں نمایاں طور پر مقبول ہے جس میں جنید جمشید کا کلام ‘میرا دل بدل دے’،’ الہی تیری چوکھٹ پر’، اور ‘اے نبی پیارے نبی ‘ٹاپ 5 میں شامل ہیں۔ حافظ احمد رضا قادری کی نعت ‘دار النبی پر ‘اور ذوالفقار علی کا کلام ‘ہم مدینہ سے اللہ ‘بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔”

مذہبی روح کے علاوہ، رمضان شکر گزاری اور خوشیوں کا مہینہ بھی ہے جس کا اظہار اس ماہ کے دوران تین مقبول ترین موڈز کی شکل میں سامنے آتا ہے جس میں ‘ٹھنڈا’ (Chill)اور اس کے بعد ‘خوش’ (Joy)اور ‘آزاد’ (Freedom)ہیں۔ مزید برآں، اسپاٹیفائی اس دوران سامعین سے متعلق کچھ مزید دلچسپ حقائق بھی سامنے لایا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ رمضان کے دوران مرد سامعین کی تعداد 52 فیصد سے گھٹ کر 51.3 فیصد ہو جاتی ہے جبکہ خواتین اسٹریمرز کی شرح 44.1 فیصد سے بڑھ کر 44.8 فیصد ہو جاتی ہے۔

نوجوانوں میں خاص طور پر 18 سے 24 سال کی عمر کے افراد اسپاٹیفائی پر سب سے زیادہ دلچسپی رکھنے والے اسٹریمرز ہیں جن میں سے 46.6 فیصد سامعین رمضان کے دوران اس کٹیگری میں آتے ہیں۔ پھر25 سے 29 سال کی عمر کے 19 فیصد، 15 سے 17 سال کے 11.5 فیصد اور 30 سے 34 سال کی عمر کے افراد کل سامعین کی تعداد کا 10.3 فیصد ہیں۔ اسپاٹیفائی کے اعداد و شمار میں یہ دلچسپ بات بھی سامنے آئی کہ پاکستان میں اسٹریمنگ کی تعداد رات 9 بجے بڑھنا شروع ہو جاتی ہے، رات 10 بجے یہ اپنے عروج پر ہوتی ہے اور سحری پر 2 بجے تک بھرپور اسٹریمنگ رہتی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رمضان کے منفرد معمولات کے اوقات کے دوران سامعین کی تعداد میں کس طرح اضافہ ہوتا ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.