ایمریٹس کو 150 سے زائد امریکی شہروں تک رسائی حاصل ہوگی ایمریٹس کا امریکی ایئرلائن یونائیٹڈ سے کوڈ شیئر کا معاہدہ طے پاگیا
یونائیٹڈ کے 3 امریکی کاروباری مراکز کے ذریعے ایمریٹس کو 150 سے زائد امریکی شہروں تک رسائی حاصل ہوگی
- Advertisement -
کراچی : ایمریٹس اور امریکی ایئرلائن یونائیٹڈ نے اپنے کوڈ شیئر اشتراک کو فعال کر دیا ہے، جس کی بدولت ایمریٹس کے صارفین کو امریکی مقامات کے توسیع شدہ انتخاب تک آسان رسائی حاصل ہو سکے گی۔ آج سے ایمریٹس کے صارفین امریکہ کے تین بڑے کاروباری مراکز شکاگو، ہیوسٹن یا سان فرانسسکو کے لیے پرواز کر سکیں گے اور یونائیٹڈ کی پروازوں کے ذریعے وہ امریکا کے اندر اسکے وسیع نیٹ ورک سے باآسانی جڑ سکیں گے۔
اس حوالے سے ٹکٹ آج سے emirates.com کے ساتھ ساتھ ٹریول ایجنسیوں سمیت تجارتی چینلز کے ذریعے خریدنے کے لئے دستیاب ہیں۔ اس اشتراک کے آغاز کے ساتھ ایمریٹس کے صارفین امریکہ کا رخ کر رہے ہیں، اب وہ یونائیٹڈ کے نیٹ ورک میں تین امریکی کاروباری مراکز کے ذریعے 150 سے زائد امریکی شہروں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔اس شراکت داری کی بدولت اب پاکستانی صارفین بھی لاس ویگاس، ڈینور، آسٹن سمیت اپنے پسندیدہ شہروں تک بھی آسانی سے پہنچ سکتے ہیں۔
امریکہ کی پہلی خاتون مسلمان جج ، نادیہ کہف جس نے حلف بھی قرآن پر اٹھایا
اسی طرح امریکہ میں ایمریٹس کے ایسے صارفین جو دبئی اور اس سے آگے سفر کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ان کے پاس بھی سفر کے بے شمار مواقع میسر ہیں اور وہ شکاگو، ہیوسٹن یا سان فرانسسکو کے راستے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پروازوں سے باآسانی رابطہ قائم کرنے کے لیے یونائیٹڈ کی خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ مشرق وسطیٰ، افریقہ، وسطیٰ ایشیا اور جنوبی ایشیاء سمیت متعدد منفرد مقامات کا سفر کرنے والے امریکی مسافروں کے لیے دبئی سے باہر ایمریٹس کے وسیع نیٹ ورک تک رسائی کے ساتھ دنیا زیادہ وسیع ہو گئی ہے۔
ان پروازوں میں مسافر ایمریٹس کی ایوارڈ یافتہ خدمات اور اس معاہدے کے تحت فراہم کردہ آسان سفری سہولیات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ ایمریٹس کی کوڈ شیئر پروازوں میں سفر کرنے والے مسافر اپنے پورے سفر کی منصوبہ بندی سنگل ٹکٹ پر طے کر سکتے ہیں اور ایئرلائن کے سامان الاؤنس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اس کے علاوہ منزل مقصود تک اپنے بیگ کو آسان انداز سے چیک تھرو بھی کراسکتے ہیں۔
ایس اینڈ پی گلوبل نے جڑواں شہروں میں کیمپس ریکروٹمنٹ ڈرائیو کا آغاز کردیا
ایمریٹس کے اسکائی وارڈز کے ممبرز بھی یونائیٹڈ کے عالمی نیٹ ورک کی تمام پروازوں پر مائلز حاصل کرسکتے ہیں اور انہیں استعمال کرسکتے ہیں۔
- Advertisement -
اس معاہدے کے تحت تینوں گیٹ ویز کے ذریعے اٹلانٹا، آسٹن، ڈینور، منیاپولس اور فینکس جیسے متعدد مشہور مقامات کی رسائی میسر آتی ہے۔ ایمریٹس کے وہ مسافر جو ڈیٹرائٹ جیسے مقامات کے سفر کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، دبئی سے شکاگو یا ہیوسٹن کے لئے براہ راست پرواز کر سکتے ہیں، اور آسانی سے آخری منزل تک یونائیٹڈ کی پرواز سے جڑ سکتے ہیں اور پریشانی سے محفوظ پرواز کی سہولیات سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ یہ باہمی سہولیات دبئی جانے کے لئے ایمریٹس کی سفری خدمات کے ذریعے امریکہ سے باہر جانے والے مسافروں کو بھی فراہم کی جاتی ہیں اور ان تین مراکز سے منسلک ہوکر مقامی شہروں کے وسیع نیٹ ورک سے بھی وہ اسی طرح باسہولت رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
ایمریٹس کے چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم نے کہا، ”ہمیں یونائیٹڈ کے ساتھ اس تاریخی اشتراک کو فعال کرنے اور امریکہ میں اپنے قدم جمانے پر بے حد خوشی ہے۔ امریکہ بھر میں یونائیٹڈ کا وسیع نیٹ ورک ہمیں دنیا بھر سے اپنے صارفین کو زیادہ انتخاب پیش کرنے میں مدد دے گا، اور انٹرٹینمنٹ، وی ایف آر، کارپوریٹ مسافروں اور طلباء سمیت تمام شعبوں کی طلب کو پورا کرے گا جس کی بدولت اب وہ آمد و رفت کے لئے 150سے زائد مقامی مقامات کے وسیع نیٹ ورک سے بلا تعطل جڑ سکیں گے۔”
عمران کو اللّٰہ خوش رکھے، مجھے پارٹی میں لانے کیلئے بہت کوشش کی، چوہدری نثار
ایمریٹس اور یونائیٹڈ کے پاس ایک انٹر لائن انتظام ہے جو مسافروں کو امریکہ سے باہر امریکاز کے مقامات کے وسیع تر انتخاب کے ذریعے باآسانی پہنچنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ایمریٹس کے صارفین کینیڈا، میکسیکو، کیریبین اور وسطیٰ و جنوبی امریکا میں مزید درجنوں مقامات کے سفر کا انتخاب کرسکیں گے، جبکہ تین مراکز (شکاگو، ہیوسٹن اور سان فرانسسکو) کے ذریعے سنگل ٹکٹ پر پرواز کے آسان سفری شیڈول اور ہموار رابطوں جیسی سہولیات سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔
ایمریٹس اس وقت دبئی میں اپنے مرکز اور 12 امریکی شہروں کے ساتھ ساتھ کینیڈا، میکسیکو، برازیل اور ارجنٹائن میں پانچ مقامات کے درمیان بھی سفری خدمات پیش کرتا ہے۔ اس معاہدے کے تحت ایمریٹس اسکائی وارڈز کے ممبرز پروازوں میں یونائیٹڈ ایئرلائنز کے بین الاقوامی اور ملکی نیٹ ورک پر سفر کرتے ہوئے مائلز حاصل کرسکتے ہیں۔
اس شراکت داری کی بدولت ایمریٹس کے نیٹ ورک پر مائلیج پلس کے ممبرز یونائیٹڈ ایئرلائنز پر نیوارک (ای ڈبلیو آر) سے دبئی (ڈی ایکس بی) کی منتخب پروازوں اور پھر اس کے بعد ایمریٹس کے زیر انتظام منتخب مقامات پر سفر کرتے ہوئے مائلز حاصل کرسکیں گے۔
ایمریٹس اور فلائی دبئی کا ایوارڈ یافتہ لائلٹی پروگرام دنیا بھر میں اپنے 30 ملین ممبرز کو خصوصی مراعات کی پیش کش جاری رکھے ہوئے ہے۔
امریکاز میں ایمریٹس کے 17 مقامات کے نیٹ ورک میں امریکی مقامات بوسٹن لوگان انٹرنیشنل ایئرپورٹ (بی او ایس)، نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (جے ایف کے)، لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ایل اے ایکس)، ہیوسٹن کے جارج بش انٹرکانٹی نینٹل ایئرپورٹ (آئی اے ایچ)، شکاگو کے او ہیئر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (او آر ڈی)، واشنگٹن ڈی سی کے ڈلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ (آئی اے ڈی)، سیاٹل ٹاکوما ایئرپورٹ (ایس ای اے)، نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ای ڈبلیو آر)، اورلینڈو انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ایم سی او)، ڈیلاس-فورٹ ورتھ ایئرپورٹ (ڈی ایف ڈبلیو)، سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ایس ایف او)، میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ایم آئی اے) اور اورلینڈو انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ایم سی او) شامل ہیں۔ ایمریٹس کی جانب سے میکسیکو سٹی (ایم ای ایکس)، ٹورانٹو (وائی وائی زیڈ)، ساؤ پالو (جی آر یو)، ریو ڈی جنیرو (جی آئی جی) اور بیونس آئرس (ای زیڈ ای) کے لئے بھی پروازیں چلائی جاتی ہیں۔
- Advertisement -