ایس اینڈ پی گلوبل نے جڑواں شہروں میں کیمپس ریکروٹمنٹ ڈرائیو کا آغاز کردیا
- Advertisement -
اسلام آباد: ایس اینڈ پی گلوبل، تعلیمی اداروں کے ساتھ مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے تاکہ عملی زندگی میں تیاری کے لیے طلبا کو بااختیار اورجدید علوم سے آراستہ کیا جا سکے۔
اس عزم کے تحت کمپنی، اپنی رسائی کوجڑواں شہروں سے باہرتک پھیلا رہی ہے تاکہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں جاب فیئرزمیں شرکت کی جاسکے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایس اینڈ پی گلوبل نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی (NUST) اسلام آباد، کامسیٹس یونیورسٹی (COMSATS)اسلام آباد،دی ملینیم یونیورسل کالج (TMUC) اسلام آباد،یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) لاہوراورACCA ورچوئل کیریئر فیئرسمیت متعدد جاب فیئرز میں شرکت کی ہے۔
- Advertisement -
فروری 2023 میں شروع کی گئی اس ریکروٹمنٹ ڈرائیو میں ایک ورچوئل کیریئر میلہ بھی پیش کیا جائے گا جہاں طلباء بھرتی کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں اور کمپنی کی ثقافت، اقدار اور کیریئر کے مواقع کے بارے میں مزیدمعلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ کیریئرمیلہ طلباء کو انڈسٹری اور پیشہ ور افراد کے ساتھ نیٹ ورکنگ کے بارے میں رہنمائی لینے کے قابل بنائے گا۔
اس مہم میں امیدواروں کی مہارت کا جائزہ لینے کے لیے ٹیم بنانے کی سرگرمیاں اور گروپ مباحثے شامل ہوں گے۔یہ سرگرمیاں طلباء کو مہارت کی اہمیت کو سمجھنے میں مدد دیں گی جیسا کہ رابطہ،لیڈرشپ،مسائل کا حل اور بتایں گی کہ بھرتی کے عمل میں مہارت کتنی ضروری ہے۔اس کے علاوہ، کمپنی لیڈر شپ، کیریئر ٹاک سیریز اور فرضی انٹرویو زکے سیشن کرانے کے کے لیے تعلیمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔ یہ اقدامات طلباء کوایس اینڈ پی گلوبل کی کارپوریٹ قیادت سے سیکھنے اور ان کے تجربات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ مزید برآں، ان سرگرمیوں کا مقصد طلباء کی مہارتوں کو بڑھانا اور انہیں کارپوریٹ سیکٹر میں کامیابی کے لیے درکارضروری آلات سے آراستہ کرنا ہے۔
ایس اینڈ پی گلوبل، اکیڈمیہ اور صنعت کے مابین فرق ختم کرنے کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔کیمپس میں بھرتی کا اقدام باصلاحیت امیدواروں کی شناخت اور جاب کے حصول کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے۔ جدیدٹیکنالوجی، ماہرین کی مشاورت اورانڈسٹری و اکیڈمیہ کی شراکت داری کے اس اقدام سے نہ صرف طلباء کو فائدہ پہنچے گا بلکہ مقامی افرادی قوت کی ترویج و ترقی میں بھی مدد ملے گی۔
- Advertisement -