ٹیکنالوجی ، کاروباری اور سٹارٹ اپ خبریں

پاکستان میں سال 2022 کے دوران آڈیو اسٹریمنگ میں اسپاٹیفائی نے سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ بن گئی

33

- Advertisement -

پاکستان میں سال 2022 کے دوران آڈیو اسٹریمنگ میں اسپاٹیفائی نے سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ بن گئی

کراچی، 3 فروری، 2023۔ خود مختار مارکیٹ انٹیلی جنس پلیٹ فارم، ڈیٹا دربار (Data Darbar) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اسپاٹیفائی (Spotify) سال 2022 کے دوران پاکستان بھر میں آڈیو اسٹریمنگ میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ بن گئی۔ رپورٹ کے مطابق اس سال 2022 میں مجموعی آڈیو اسٹریمنگ ایپس کو 23.5 ملین سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا جس میں نصف سے زیادہ ڈاؤن لوڈز اسپاٹیفائی ایپ کے شامل تھے۔

پاکستان میں اسپاٹیفائی نے بھرپور انداز سے ترقی کی ہے اور اس سلسلے میں پاکستانی مارکیٹ کے لئے خصوصی طور پر وسیع اقسام کے فیچرز اور آفرز متعارف کرائی ہیں۔ عالمی آڈیو پلیٹ فارم کا جدت انگیز پرائسنگ ماڈل کسی بھی بڑی اسٹریمنگ سروس کے مقابلے میں پہلا مقامی ورژن ہے جس کی بدولت اس نے پاکستان میں نہایت تیزی سے ترقی کرلی ہے۔

- Advertisement -

اس میں کیرئیر بلنگ جیسے آپشنز کے ساتھ عالمی اسٹریمنگ سروس نے عوام تک منفرد انداز سے رسائی حاصل کی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اسپاٹیفائی نے ملک میں نئے اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو فروغ دے کر جنریشن زی کی ضروریات پوری کرنے پر مستعدی سے توجہ دی ہے اور اس طرح پاکستانی سامعین کے دلوں میں منفرد انداز سے اپنی جگہ بنائی ہے۔

میوزک اسٹریمنگ ادارے اسپاٹیفائی نے حال ہی میں چوتھی سہ ماہی کی آمدن کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق اسکے پریمیئم سبسکرائبرز کی تعداد 200 ملین سے تجاوز کرگئی ہے اور توقع ہے کہ مارچ 2023 تک اسکے مجموعی بنیادی سامعین کی تعداد 500 ملین سے بڑھ جائے گی۔

اسپاٹیفائی پاکستان کے فیس بک (@SpotifyPakistan) اور انسٹاگرام (@SpotifyPakistan) پیجز وزٹ کرکے مزید تفصیلات ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔

اسپاٹیفائی کا تعارف
اسپاٹیفائی نے سال 2008 میں اپنے قیام کے بعد موسیقی کی سماعت کا انداز ہی تبدیل کردیا ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ تخلیقی گلوکاروں کو اپنا آرٹ پیش کرنے اور اربوں پرستاروں کو ان سے محظوظ کرنے کا موقع فراہم کرکے انسان کے تخلیقی فن کے امکانات سامنے لائے جائیں۔ آج دنیا کی سب سے مقبول آڈیو اسٹریمنگ سروس پر 80ملین سے زیادہ گیت ہیں جن میں 4.7ملین پوڈ کاسٹس بھی شامل ہیں جبکہ 180سے ممالک میں 456ملین یوزرز بشمول 195ملین سبسکرائبرز کی اسکی کمیونٹی کا حصہ ہیں۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.