فاطمہ فرٹیلائزر کاپی ایس ایلPSL) (سیزن 8 کے لیے ملتان سلطانز کے ساتھ معاہدہ
- Advertisement -
لاہور، 2 فروری 2023: فاطمہ فرٹیلائزر نے13 فروری 2023 سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کے 8ویں سیزن کے لیے ملتان سلطانز کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کیے۔ ملتان سلطانز کے چیف آپریٹنگ آفیسر حیدر اظہر اور فاطمہ فرٹیلائزر کی ڈائریکٹر سیلز اور مارکیٹنگ رابیل سدوزئی نے لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران دونوں فریقین کی انتظامی ٹیموں کی موجودگی میں اس معاہدے پر دستخط کیے۔
فاطمہ فرٹیلائزر کی ڈائریکٹر سیلز اور مارکیٹنگ رابیل سدوزئی نے کہا کہ،”2023میں پی ایس ایل کے ایک نئے سیزن کے لیے ملتان سلطانز کو سپورٹ کرنا فاطمہ فرٹیلائزر کا خصوصاََ پاکستان میں کھیل کے میدان میں تبدیلی لانے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ہم ملتان سلطانز کے ساتھ اپنی وابستگی کے ذریعے پی ایس ایل کے اس سیزن کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہوں۔ ہمیں امید ہے کہ شائقین کو پورے سیزن میں ٹیم کے کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ نظر آئے گا اور وہ اپنی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کریں گے۔“
- Advertisement -
اس موقع پر ملتان سلطانز کے سی او او حیدر اظہر نے کہا کہ، ”پی ایس ایل سیزن 8 کے لیے فاطمہ فرٹیلائزر کے ساتھ ہماری یہ اسپانسر شپ ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے اور ہم ان کے اعتماد اور مسلسل تعاون کے شکر گزار ہیں جس سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوتے ہیں۔ ہم پی ایس ایل کے ایک اور سنسنی خیزسیزن کے لیے پرجوش ہیں۔“
34 میچز پرمشتمل پاکستان سپر لیگ رواں ماہ شروع ہورہاہے۔ میچز ملتان، کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ ملتان سلطانز کی ٹیم کے پریکٹس سیشنز پہلے ہی زوروں پر ہیں اور کھلاڑی 2023 میں ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے تیار ہیں۔
- Advertisement -